QuestionsCategory: نکاح و طلاقساس کے ساتھ ناجائز تعلقات
Afaz khan asked 5 years ago

حضرت جی ایک سوال ہے کہ،،

اگر کوئی شخص اپنی ساس کے ساتھ برے تعلقات رکھتا ہے. دخول نہیں کرتا. باقی سب کچھ کر لیتا ہے تو کیا اس کا نکاح باقی رہے گا یا نکاح ٹوٹ جائے گا. اور اگر نکاح ٹوٹ جائے تو دوبارہ تجدید نکاح کا کیا طریقہ ہے..

تفصیل سے وضاحت فرما دیں..

شکریہ

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

جواب:
ساس کے ساتھ برے تعلقات کی وجہ سے حرمت مصاہرت ثابت ہو گی ہے اور بیوی خاوند پر ہمیشہ کے لیے حرام ہےاور نہ ہی تجدید نکاح کی کوئی صورت باقی رہی ہے ۔لہٰذا خاوند کو چاہیے کہ بیوی کو طلاق دے کرفارغ کر دے۔
۱۔صاحب بحر الرائق شیخ محمد بن حسین حنفی [ت 1138 ھ ]فرماتے ہیں
قولہ  [والزناء واللمس والنظر بشھوۃ یوجب حرمت المصاھرۃ]
البحرالرائق کتاب النکاح ج3 ص173 ،فصل فی المحرمات
ترجمہ:زنا کرنا ،چھونا اور دیکھنا شہوت کے ذریعےاس سے  حرمت مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے ۔
۲۔بہشتی زیور ،چوتھا حصہ ص45
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودہا پاکستان
11مارچ2019