QuestionsCategory: نکاح و طلاقمذکورہ صورتوں میں حرمت مصاہرت کے ثبوت کا حکم
سیف اللہ asked 4 years ago

السلام علیکم!

حضرت ایک مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ میری ماموں کی بیوی ہے۔ اس کو میں شہوت کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔ ایک دفعہ میں نے اسے شہوت کے ساتھ ہاتھ لگایا لیکن کپڑے کے اوپر  لگایا، جسم پر نہیں لگایا۔

ایک دفعہ میں سویا ہوا تھا، وہ میرےپاؤں کی طرف بیٹھی ہوئی تھی۔ میں نے اس کو پاؤں لگایا۔ مجھے شک ہو گیا ہے کہ پتا نہیں میں نے اسے ہاتھ لگایا ہے یا نہیں؟ صرف شک ہو رہا ہے۔

ایک دفعہ وہ سو رہی تھی۔ میں نے جا کر اپنا عضو خاص اس کے پاؤں پر رکھا۔  اس وقت میں نے کپڑے پہنے ہوئے تھے یعنی اس کے پاؤں اور میرے درمیان کپڑا حائل تھا۔

ایک دفعہ وہ سو رہی تھی۔ میں نے اپنا عضو خاص اس کے سینے پر رکھا۔ میں نے اس وقت بھی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔اب مجھے شک ہو گیا ہے کہ پتا نہیں میں نے اسے ہاتھ لگایا ہے یا نہیں؟

اس ممانی کی بیٹی کو میں نے شہوت سے ہاتھ لگایا ہے، یہ یقینی بات ہے، میرے اور اس کے بیچ میں کپڑا حائل نہیں تھا۔

اب حضرت! میں اس ممانی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ کیا میری شادی ہو سکتی ہے؟

اوپر جو میں نے آپ کو بتایا کہ میں نے اپنے مامون کی بیوی کو ہاتھ لگایا ہے تو ایک دفعہ کا تو یاد ہے لیکن اس  وقت درمیان میں کپڑا تھا اور باقی مجھے یاد نہیں صرف شک  ہو رہا ہے۔

حضرت! میں گناہ میں بہت ملوث ہو گیا ہوں اور میرے گھر والے بھی مجھ سے تنگ آ گئے ہیں۔ اب حضرت! میں اپنے مامون کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور گھر والے بھی کہہ رہے ہیں ماموں کی بیٹی سے شادی کرنے کا۔ حضرت! اب میں اس شک کی وجہ سے رکا ہوا ہوں نکاح کرنے سے۔ اگر میں نکاح نہیں کرتا تو پھر گناہوں میں ملوث ہو جاتا ہوں۔ حضرت! کیا ان صورتوں میں میرا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

حضرت جتنا جلدی ہو سکے جواب دیں۔ جزاک اللہ خیرا