QuestionsCategory: نمازپیشاب کی تھیلی ساتھ لگی ہو تو نماز کا حکم
Shafiq Ur Rahman asked 5 years ago

مجھے کینسر کی پریشانی تھی، میں نے علاج کرایا تو علاج  ٹھیک ہو گیا لیکن پیشاب کا راستہ بند ہو گیا  تو دوسری جگہ سے پیٹ کے ذریعے پیشاب کی نلکی ڈال کر اس کو جاری کر دیا گیا  جس کی وجہ سے مستقل تھیلی لگی رہتی ہے۔ وہ تھیلی کپڑے کے اندر چھپی ہوئی ہے ، باہر ظاہر نہیں ہوتی۔  تو کیا میں اس حالت میں جماعت کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھ سکتا ہوں۔

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:

آپ شرعاً معذور ہیں اس لیے تھیلی ساتھ لگی ہونے کے باوجود نماز ادا کر سکتے ہیں مسجد میں بھی اور گھر میں بھی۔

امام شیخ طاہر بن احمد بن  عبدالرشید  البخاری (متوفیٰ 542ھ) فرماتے ہیں:

فان اصاب ثوبہ من ذٰلک الدم فعلیہ ان یغسل ان کان مفیدا،  امااذالم یکن مفیداً بان کان مصیبہ مرۃً اخریٰ_ ثانیاً وثالثاً_ حینئذٍ لایفترض علیہ غسلہ.

(خلاصۃ الفتاویٰ: ج 1ص 16 الفصل الثالث)

ترجمہ: معذور کے کپڑوں پر اگر خون لگ جائے اور دھونا مفید ہو  تو اسے دھونا ضروری ہے۔ ہاں اگر دھونا مفید نہ ہو یعنی پھر خون کی وجہ سے کپڑے – دوسری یا تیسری بار- پھر خراب ہو جاتے ہوں اب کپڑے دھونا لازمی نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دار الافتاء،

مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

02- اپریل 2019ء