QuestionsCategory: نمازجلسہ استراحت
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

میرا سوال جلسہ استراحت کے بارے میں ہے جو کہ بخاری شریف کی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ والی حدیث پیش کی جاتی ہے جس میں ایک آدمی آتا ہے اور دو یا تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو دوبارہ نماز کا حکم دیتے ہیں تو اس میں بھی جلسہ استراحت کا حکم ہے تو اس حدیث کا جواب ہم احناف کس طرح دیتے ہیں

حارث بن یوسف

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

جس طرح جلسہ استراحت کی حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بخاری شریف میں موجود ہے اسی طرح دوسری حدیث بھی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےہی بخاری میں موجود ہےوہ روایت یہ ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کو نماز سکھائی اس میں فرمایا پھر تو اطمینان سے سجدہ کر پھر سجدہ سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہو جا
بخاری ج 2 ص 986
2 ۔حضرت ابو حمید الساعدی کی حدیث میں ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی پھر سجدہ کیا پھر تکبیر کہ کر سیدھے کھڑے ہو گئے اور بیھٹےنہیں
ابو داود ج 1 ص 107
3 ۔حضرت ابو مالک الاشعری نے اپنی قوم کو نماز سکھائی اس میں ہے آپ نے تکبیر کہی پھر سجدہ کیا پھر تکبیر کہ کر سیدھے کھڑے ہو گئے ۔
سند احمد ج 5 ص ۳۴۳
جلسہ استراحت غیر جلسہ استراحت دونوں قسم کی روایات کتب حدیث میں موجود ہیں اب دو قسم کی روایات میں تعارض ہے کہ کس قسم والی روایات پر عمل کریں جلسہ استراحت والی یا بغیر جلسہ استراحت نواس کے بارے میں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے ایک فائدہ بیان کیا ہے امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں”الحدیث اذا لم تجتمع طرقہ لم تفہمہ والحدیث یفسر بعضھا بعضا” ترجمہ۔جب تک آپ حدیث کے تمام ترک کو جمع نہ کر لیں اس وقت تک حدیث کا معنی نہیں سمجھ سکتے، اس لیے کہ ایک حدیث دوسری حدیث کی تشریح کرتی ہے ، اس لیے اکثر صحابہ اکرام اور تابعین کا عمل بغیر جلسہ استراحت والی حدیث پر ہے ۔امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سنت یہی ہے کہ جلسہ استراحت نہ کریں سیدھا کھڑے ہو جائیں ہاں بڑھاپے وغیرہ کے عذر سے کوئی سیدھا نہ کھڑا ہو سکتا ہو تو وہ باعث عذر جلسہ استراحت کر کے اٹھے۔
کتاب الحجہ ج 1 ص 315
ناصر الدین البانی غیر مقلد جس کا ذکر فتاویٰ علماء حدیث ج 3 ص 176 پر ہے وہ بھی فرماتے ہیں کہ جلسہ استراحت مشروع نہیں صرف حاجت کے لیے ہے
حوالہ ارداءالغلیل ج 2 ص 83
ان تمام حوالہ جات سے معلوم ہوا ہے کہ جلسہ استراحت مجبوری کی حالت میں کر سکتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی آخری عمر میں جب جسم بھاری ہو گیا اور کمزور ہو گیے تو جلسہ استراحت کرتے تھے تندرستی کی حالت میں نہیں کرنا چایئے مزید تفصیل دیکھنے کے لیے تجلیات صفدر ج 5 ص 483 بارہ مسائل رسالہ مولنا منیر احمد منور صاحب کا دیکھیں۔