QuestionsCategory: نمازتہجد کی رکعات کی تعداد
سدرہ asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ تہجد کی زیادہ سے زیادہ کتنی رکعتیں ہوتی ہیں؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

واضح رہے کہ نمازِ تہجد کی کم از کم دو رکعات اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعات ہیں ۔لیکن اکثر فقہاء کرام کے ہاں تہجد میں آٹھ  رکعات افضل ہیں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم اکثر نمازِ تہجد میں  آٹھ رکعات ادا فرماتے تھے۔
’’وصلاة اللیل وأقلها [قال: یصلي ما سهل علیه، ولو رکعتین، والسنة فیها ثمان  رکعات  بأربع  تسلیمات]‘‘.
 (الدر المختار مع شامی۔ کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل ،ج2ص25)
ترجمہ:      رات کی نماز اور اس کی کم سے کم مقدار : فرماتے ہیں کہ جتنی آسانی سے پڑھ سکے اگرچہ دو رکعت ہی ہوں  اور سنت اس نماز میں یہ ہے کہ آٹھ رکعت ادا کرے چار سلام کے ساتھ
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
11۔صفر1442
29۔ستمبر2020