QuestionsCategory: نمازامام کے ساتھ رکوع میں شامل ہونے کا طریقہ
Munsif ali asked 5 years ago

آپ کی رہنمائی  چاہتا  ہوں ۔اگر امام صاحب  رکوع میں  ہوں   تو مجھے جماعت  میں  شامل  ہونے  کے  لئے  کیا الله  اکبر  کہ کر رکوع میں  شامل ہو  جانا  چاہئے  یا قیام کے لئے  ٹھہرنا چاہئے

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 5 years ago

جواب:
حکم یہ ہے کہ آپ کھڑا ہونے کی حالت میں تکبیرِ تحریمہ کہہ کر رُکوع میں چلے جائیں، تکبیر کے بعد قیام کی حالت میں ٹھہرنا کوئی ضروری نہیں، پھر اگر امام کو عین رُکوع کی حالت میں جاملے تو رکعت مل گئی، خواہ آپ کے رُکوع میں جانے کے بعد امام فوراً ہی اُٹھ جائے، اور آپ کو رُکوع کی تسبیح پڑھنے کا بھی موقع نہ ملے، اور اگر ایسا ہوا کہ آپ کے رُکوع میں پہنچنے سے پہلے امام رُکوع سے اُٹھ گیا  یاتکبیرتحریمہ  کھڑےہوکرنہیں  کہی  بلکہ رکوع میں جھکتے ہوئے اس طرح کہی  کہ تکبیررکوع میں پوری ہوئی تو رکعت نہیں ملی۔فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکزاھل السنۃوالجماعۃ
سرگودھا پاکستان
2019/7/1