QuestionsCategory: جدید مسائلبینک میں پیسے رکھنا کیسا ہے
Amanullah khan asked 5 years ago

کیا بینک میں پیسے رکھنا جائز ہے؟

اگر جائز ہے تو کس بینک میں رکھا جائے؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا ومصلیا ومسلما:
سُودی بینکوں میں پیسے رکھنا جائز نہیں، اگر بہت زیادہ مجبوری ہو اور اکائونٹ کھولے بغیر چارہ نہ ہو اور کوئی معتبر اسلامی بینک بھی موجود نہ ہو تو ایسے بینکوں میں صرف کرنٹ اکائونٹ کھولنے کی گنجائش ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق پاکستان میں میزان بینک معتبر اسلامی بینک ہے اس میں ہر قسم کا اکائونٹ کھول سکتے ہیں۔
واللہ اعلم
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
11ربیع الاول 1440 ھ بمطابق 20 نومبر 2018ء