QuestionsCategory: جدید مسائلجازکیش اکاونٹ
Muhammad Qasim asked 5 years ago

جاز کیش اکاونٹ بنانا کیسا ہے

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 5 years ago

 
الجواب حامدا ومصلیا 
موبی کیش اکاوٴنٹ ” سے متعلق جو تحقیقات کی گئیں، اُن سے معلوم ہوا کہ یہ بینک اکاوٴنٹ کی طرح موبائل میں بنایا جانے والا ایک اکاوٴنٹ ہے ،جس میں اکاونٹ ہولڈرکوکمپنی کی طرف سے اپنے اکاوٴنٹ کی بنیادپرمختلف سہولیات اورخدمات حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے ، مثلا : بجلی، ٹیلی فون وغیرہ کے بل جمع کرانے کی سہولت ، رقم کو دوسرے اکاوٴنٹ میں منتقل کرنے کی سہولت ، ان سہولیات کے لیے اکاوٴنٹ میں کسی مخصوص مقدار میں رقم کا موجود رہنا ضروری نہیں ہے ؛ البتہ فری منٹ ، ایس ایم ایس ، انٹرنٹ ایم بیز کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے اکاوٴنٹ میں مخصوص مقدار میں رقم کا موجود ہونا ضروری ہے ،اسی قرض کو باقی رکھنے کی شرط پر گاہک کو یہ سہولیات ملتی ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ یہ قرض پر مشروط نفع کی شکل ہے ، لہذا سود کی وجہ سے یہ ناجائز ہوگی، لہذا اکاوٴنٹ میں مثلا :دوہزار رکھوانے پرفری منٹ، ایس ایم ایس اور ایم بیز انٹرنیٹ کی سہولیات سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہوگا؛ ہاں اگر اکاوٴنٹ بنا کر صرف وہ سہولیات حاصل کی جائیں جن میں اکاوٴنٹ میں رقم کا موجود رہنا ضروری نہیں ہے ، تو اُن سے فائدہ اٹھانا جائز ہوگا۔
واللہ اعلم بالصواب 
دارالافتاء مرکزاھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
5جولای 2019