QuestionsCategory: مالی معاملاتفیملی تکافل انشورنس کا متبادل
محمد طاہر فاروق asked 5 years ago

محترم مفتیان کرام.

محترم میرا سوال یہ ہے کہ.

1. آجکل یہ جو فیملی تکافل کی سروسز مختلف کمپنیوں کی طرف سےفراہم کی جا رہی ہیں ان کمپنیز میں تکافل کی رکنیت لینا کیسا ہے جائز یا ناجائز؟

2. ان کمپنیز میں بطور سیلز ایجنٹ کام کرنا کیسا ہوگا. (بعض کمپنیز صرف کمیشن پہ کام کرواتی ہیں اور بعض کمیشن کیساتھ معمولی تنخواہ بھی دیتی  ہیں) جائز یا ناجائز ؟

3. یہ کمپنیز اس نظام کو محترم جناب مفتی تقی عثمانی صاحب کا وضع کردہ بتاتیں ہیں اور اس سارے نظام کو انکی طرف منسوب کرتی ہیں کیا اس میں کچھ حقیقت ہے.

مہربانی فرما کر میری اور دیگر ایسے لوگوں کی راہنمائی فرمائیں.

جزاک اللہ.

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

جو کمپنیز شرعی اصولوں کی پاسداری کرتی ہیں ان میں پالیسی لینا جائز ہے اور بطور سیلز ایجنٹ کام کرنا بھی جائز ہے۔ باقی رہی یہ بات کہ کس کمپنی کا نظام شریعت کے مطابق ہے اور مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کا وضع کردہ ہے یا نہیں اس  کے لیے مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم یا دارالعلوم کراچی سے رابطہ فرمائیں۔