QuestionsCategory: عقائدتین کتابوں کے بارے میں سوال
Muhammed Raihaan asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا سوال یہ ہے کہ

امام ابو سعید عثمان بن سعید الدارمی کی مؤلف کتاب الرد علی الجھمیۃ،

امام محمد بن اسحاق بن خزیمۃ النیسابوری الشافعی کی مؤلف کتاب التوحید واثبات صفات الرب عزوجل،

اور امام احمد بن محمد بن حنبل کی تالیف الرد علی الجھمیۃ و الزنادقۃ

کیا یہ تین کتابیں ٹھیک ہیں؟ کیونکہ معترض ہمارے عقیدہ پر ان تینوں کتابوں سے اعتراض کرتے ہیں کہ ان کتابوں میں لکھا ہے کہ اللہ تعالی کو ذاتاً ہر جگہ پر ماننا یہ معتزلہ اور جھمیہ کا عقیدہ ہے۔ اور ان کتابوں میں اس عقیدہ کی شدید تردید کی گئی ہیں۔

والسلام

السائل۔ محمد ریحان آکوجی، برما۔