QuestionsCategory: ذکر اذکارسجدہ کی حالت میں دعائیں مانگنا
عمران احمد asked 5 years ago

یہ سوال تمام نماز فرائض، سنتیں و نوافل کے لیے ہے۔۔۔۔۔۔۔

سوال 01:-

کیا سجدے میں مسنون دعائیں و غیر مسنون دعائیں (جو معنٰی کے لحاظ سے اچھی و مثبت حاجات کے لیے ہوں) دعائیں کرنی چاہیے؟

سوال نمبر 02:-

کیا یہ دعا دو سجدوں کے درمیاں والی ہے ۔۔

(اللھم اغفرلی وارحمنی وعافنی وارزقنی واجبرنی وارفعنی) ( رب اغفرلی) بعد والی دعا کی تعداد بھی ضرور بتائیے گا؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

01۔، اگرامام ہوتواسےسجدوں میں صرف “سبحان ربی الاعلی”پراکتفاءکرناچاہیے،دیگردعائیں امام کوسجدوں میں نہیں کرنی کرنی چاہیئں تاکہ مقتدیوں پربارنہ ہو۔
فتایٰ عالمگیری میں ہے:
وان کان امامالایزیدعلی وجہ یمل القوم:{دعاوں اورقرات وغیرہ میں }
ج۱ص۷۵فصل ثالث فی سنن الصلوۃ
ترجمہ :
اگرامام ہوتوایسی زیادتی نہ کرےکہ مقتدیوں کوگرانی ہو۔
02۔اگرانسان اکیلا نمازپڑھ رہاہوتووہ سجدہ میں قرآن اورحدیث میں وارد شدہ دعائیں کرسکتاہے۔یہ بات واضح رہےکہ رکوع اورسجود میں قرآنی آیت قراءت کی نیت سےپڑھناممنوع ہےالبتہ دعاکی نیت سےپڑھناجائزہے:
“عن ابی ذر قال صلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ فقراء بایۃ حتیٰ اصبح یرکع بھاان تعزبھم فانھم عبادک وان تغف لھم فانک انت العزیزالحکیم”
مسنداحمدبن حنبل ج۱۵ص۴۹۲حدیث نمبر۲۱۲۲۵
ترجمہ:
حضرت ابوذرسےروایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےایک بارنمازپڑھی اورایک آیت باربارتلاوت کرتے رہےحتی ٰ کہ اسی آیت کورکوع اورسجود میں بھی پڑھتےرہےیہاں تک کہ صبح ہوگئی وہ یہ آیت ہے:”وان تعذبھم فانھم عبادک وان تغفرلھم فانک انت العزیزالحکیم: [اگر آپ ان کو  سزا دیں تو یہ آپ  کے بندے ہیں ہی اور اگر آپ انہیں معاف فرما دیں تو آپ کا اقتدار بھی کامل ہے اور آپ کی حکمت  بھی کامل ہے]
03۔ صرف مسنون دعائیں پڑھنے کی گنجائش ہے غیر مسنون جو کلام الناس کے مشابہ ہو جائز نہیں۔
04۔ دو سجدوں کے درمیان مختلف الفاظ سے یہ دعا منقول ہے اس لیے ایک مرتبہ اس دعا کر پڑھ لیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
10 جنوری2019 بمطابق 03 جمادی الاوّل 1440ھ