QuestionsCategory: طہارتوگ لگانے اور اسے پہن کر غسل کرنے کا حکم
Muhammad Ahbdullah asked 4 years ago

السلام  علیکم ورحمۃ الله وبركاتہ
1: وگ لگانا  جائز  ہے یا نہیں   جو پکی  بالوں  کی طرح ہوتی ہے؟
2 :غسل  ہو جائے گا  وگ  لگا کر   یا  نہیں؟
شکریہ

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
1 : وگ اگر کسی دوسرے انسان کے بالوں سے بنی ہو تو ایسی وگ لگانا جائز نہیں ہے۔ اگر اسی انسان کے جسم کے دیگر حصوں سے بال کے کر یا کسی جانور کے بالوں سے بنائی جائے تو ایسی وگ لگانا جائز ہے۔
2: غسل کے متعلق کچھ تفصیل ہے کہ اگر بال کسی جهلی میں لگائے جائیں اور وہ جهلی سر پر رکھ لی جائے تو غسل کرتے وقت اسے اتارنا ضروری ہے۔اور اگر بال سر کی کهال میں جڑ دیے جائیں تو یہ اصلی بالوں کے قائم مقام ہو جاتے ہیں. اس لیے ایسی صورت میں غسل ہو جائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء، مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
23- نومبر 2019ء