QuestionsCategory: معاشرتی معاملاتعیسائیوں کے لیے قبرستان کی جگہ فراہم کرنا
محمد سلیمان ملک asked 4 years ago

کیا کہتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں

سرکاری کالونی میں جہاں مسلم و عیسائی آبادی ہے عرصہ 25 سال سے مسلمانوں کے لئے قبرستان کی جگہ مختص ہے لیکن اور کسی مزہب کا قبرستان نہیں ہے اب عیسائی مذہب والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی قبرستان کی جگہ الگ سے بنا کے دی جائے۔

قرآن و سنت کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

کسی بھی مسلمان کا عیسائیوں کے لئے قبرستان کی جگہ فراہم کرنے کے لئے جدوجہد کرنا کیسا ہے؟

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 3 years ago

جواب
واضح رہے کہ اسلام میں جس طرح مسلمانوں کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے اسی طرح اقلیت یعنی غیرمسلموں کے حقوق کا بھی خیال رکھا گیا ہے لیکن  غیر مسلم کو  مسلمانوں کے قبرستان میں دفناناچونکہ  جائز نہیں ہے ۔
لہذا  ان کے لئے اگر مستقل قبرستان نہیں ہے تو حکومت کی طرف سے ان کو قبرستان کے لئے جگہ مہیا کی جائے گی تاکہ وہ اپنے مردوں کو دفنا سکیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان