QuestionsCategory: معاشرتی معاملاتبیوی کی رضامندی سے عزل کرنے کا حکم
Akheel Khan asked 5 years ago

بیوی کی رضامندی سے عزل کرنا کیسا ہے؟

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:
جائز تو ہے لیکن شرعی ضرورت  کے بغیر ایسا کرنا بہتر نہیں کیونکہ شریعت مطہرہ میں کثرت اولاد کی ترغیب دی گئی ہے اور عزل کرنے کی صورت میں کثرت اولاد والا مقصد پورا   نہیں ہوتا۔ ہاں اگر شرعی عذر ہو مثلاً عورت اتنی کمزور ہو کہ بچہ جننے کی متحمل نہ ہو یا پہلے سے موجود بچے کی صحت خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورتوں میں عزل کرنا بلا کراہت جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
یکم اپریل 2019ء