QuestionsCategory: سیرت و تاریخحجۃ اللہ البالغۃ میں “مختار” سے مراد کون؟، یزید بن معاویہ کی تاریخ ولادت اور “یزید” نام رکھنا
عبید asked 5 years ago

1: شاہ ولی اللہ محدث دھلوی رحمہ اللہ اپنی کتاب حجۃاللہ البالغۃ کی  بحث مناقب میں فرماتے ہیں:

ومن القرون الفاضلة من ھو فاسق او منافق ومنھا الحجاج ویزید بن معاویة ومختار․

یہاں “مختار” سے کون مراد ہیں؟

 

2: یزید بن معاویہ کی تاریخ ولادت کیا تھی؟

 

3: لوگ اپنے بچوں کا نام “یزید” کیوں نہیں رکھتے جب کہ یزید بن سفیان صحابہ میں سے تھے، مسلمین کے فرسان تھے۔

 

برائے مہربانی تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

جزاکم اللہ خیرا

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

جواب:

 

[1]:        حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ (متوفیٰ 1176ھ) کی حجۃاللہ البالغۃ کی مذکورہ عبارت میں مختار سے مراد مختار بن ابی عبید ثقفی (متوفیٰ 67ھ) ہے۔اس شخص کے حالات و واقعات جاننےکے لئے مولانا ابوالقاسم محمد رفیق دلاوری کی کتاب؛ ائمہ تلبیس ( ص 37 تا ص138)کا مطالعہ کریں۔

 

[2]:         یزید کی ولادت25 یا 26  ہجری میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دورخلافت میں ہوئی۔

 

[3]:        بے جا خدشات اور شبہات کی بناء پر لوگ اس نام سے احتراز کر بیٹھے ہیں ورنہ یہ بات واقعی صحیح ہے کہ یزید نام کے کئی اصحاب علم و فضل گزرے ہیں۔

 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان

04- دسمبر 2018ء