QuestionsCategory: صحابہ واہل بیتصحابیہ نوار بنت مالک انصاری رضی اللہ عنھا
عبید asked 5 years ago

سوال:

حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کس انصاری خاتون کے گھر کی چھت پر چڑھ کر اذان دی ان کا نام اگر کسی کتاب میں  ہو تو بتائیے

جزاک اللہ خیرا

جواب:

أنكا نام.. النوار بنت مالك الأنصاريه…

سوال:

سوال ھے کہ کیا اوپر دیا ھوا مذکور جواب درست ھے؟

جزاکم اللہ خیرا

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

جواب درست ہے ان کا پورا نام “النّوار بنت مالك بن صِرْمَة بن مالك بن عديّ بن النجار الأنصارية” ہے اور یہ قبیلہ “بنو عدي بن غنم بن النجار” کے خاندان سے ہیں ان کا نکاح ثابت بن ضحاک سے ہوا ان سے دو بیٹے پیدا ہوا حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مشہور صحابی رسول اور کاتب وحی اور ان کے بھائی یزید بن ثابت
ثابت بن ضحاک کی وفات کے بعد ان کا نکاح عمارة بن حزم سے ہوا اور وہ أهل بدر یعنی بدری صحابی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے “الاصابۃ لابن حجر تحت ترجمھا” ملاحظہ کریں۔
فقط
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
16 ربیع الاوّل 1440 بمطابق 25 نومبر 2018