QuestionsCategory: روزہروزہ میں آنکھ میں دوا ڈالنا
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

روزے کی حالت میں آنکھ میں دواڈال سکتے ہیں؟

امجد خان

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

حدیث میں ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا “اشتکیت عینی افاکتحل وانا صائم” کہ میری آنکھ میں تکلیف ہےکیا میں روزے کی حالت میں سرمہ لگا سکتا ہوں تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “نعم”جی لگا سکتے ہو
مشکاۃ المصابیح :ج2ص356
اس سے فقہاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ روزے کی حالت میں دوا ڈالی جا سکتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا چنانچہ فتاوی تاتارخانیہ میں ہے
“واما اذا اکتحل اواقطر بشیءمن الدواءفی عینہ لا یفسد الصوم عندنا”
فتاوی تاتارخانیہ:ج2ص277
ترجمہ: روزے کی حالت میں سرما لگانے یا آنکھ میں دوائی ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔
لہذا اگر دوائی کا استعمال کیا جائے تو اس سے روزے پر کوئی فرق نہیں آئے گا۔
واللہ اعلم
مجیب:مولاناعبد الغفار حنفی