QuestionsCategory: قربانیبکری کا ایک تھن ختم ہو گیا ہو تو قربانی کا حکم
حید ر علی asked 4 years ago

سوال:

حضرت مفتی صاحب ! بکری کا ایک تھن بالکل ختم ہو گیا ہے اور ایک ٹھیک ہے۔ تو کیا اس  کی قربانی ہو سکتی ہے ؟
حید ر علی ، انڈیا

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

اگر جانور کا تھن بالکل ختم ہوگیا ہو تو اس کی قربانی درست نہیں۔ اسلیئے کہ پیدائشی ایک تھن نہ ہونا بکری میں عیب ہے۔
وفي الشاة والمعز إذا لم يكن لهما إحدى حلمتيهما خلقةً أو ذهبت بآفة وبقيت واحدة لم يجز، وفي الإبل والبقر إن ذهبت واحدة يجوز أو اثنتان لا اهـ ”
 رد المحتار على الدر المختار (6/ 325)
واللہ اعلم بالصواب
دارلافتاء مرکز اہلسنت والجماعت
سرگودھا پاکستان
26اگست 2020