Abdul vazeed asked 5 years ago

Ahnaf library ky link dey hai (siha sitta books) …Jo bhi Hawalay Ahnaf books,links g mails sey miltey hin usey dekhney kay liye Books hai?

Ye is ley k jo Aap hawala deytey hai Falan safa number par hai karkay..jab hum check kartey hai to waha par milta nahi please iski wazahat karday..Jazakallahu khaira

احناف لائبریری کے لنک جو دیَ ہیں [صحاح ستہ کتب کے] جو بھی حوالے احناف بک لنک اور ای میل سے ملتے ہیں اسے دیکھنے کے لیے کتب ہیں؟

اس لیے کہ جو آپ حوالہ دیتے ہیں فلاں صفحہ نمبر پر ہے جب ہم چیک کرتے ہیں تو وہاں پر ملتا نہیں۔

برائے مہربانی اس کی وضاحت کر دیں۔

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:
عموماً صحاح ستہ کے ان نسخوں کا حوالہ دیا جاتا ہے جو قدیمی کتب خانہ کراچی سے شائع ہوئے ہیں۔ یہ نسخے چونکہ ہمارے ہاں عام طور پر رائج ہیں اور درسی بھی ہیں اس لیے ان کے حوالہ جات دیے جاتے ہیں۔ اکثر یہی کوشش ہوتی ہے کہ حوالہ کے ساتھ کتاب اور باب کا عنوان بھی لکھا جاتا ہے تاکہ اگر نسخہ تبدیل ہو جائے تو حوالہ آسانی سےڈھونڈا جا سکے۔
آپ انہی (قدیمی کتب خانہ کراچی کے) نسخوں کو ملاحظہ فرما لیا کریں یا حوالے میں جو کتاب اور باب کا عنوان دیا جاتا ہے وہاں دیکھ لیا کریں، ان شاء اللہ مطلوبہ مقامات مل جائیں گے۔
دار الافتاء ،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ، سرگودھا، پاکستان
15-  ربیع الاول 1440ھ
24-  نومبر 2018ء