QuestionsCategory: متفرق سوالاتسجدہ تلاوت
طیب خان asked 5 years ago

؟میرا سوال ہے اگر ہم ٹی وی یا موبائل پر قرآن کی تلاوت سن رہے ہوں اور سجدہ تلاوت آ جائے تو ہم پر سجدہ لازم ہے یا نہیں

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب حامدا و مصلیا:
ٹیپ رکارڈر، ٹی وی یا موبائل سے اگر آیت سجدہ سنی جائے تو چونکہ یہ کسی آدمی کی براہ راست آواز نہیں ہوتی بلکہ ایک رکارڈنگ ہوتی ہے جو چلائی جاتی ہے اس لیے اس رکارڈر سے آیت سجدہ سننے کی وجہ سے سجدہ تلاوت واجب نہ ہو گا۔
اگر ٹی وی پر لائیو نشریات میں تلاوت سنتے ہوئے آیت سجدہ سن لی تو سجدہ کیا جائے۔
البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ ٹی وی اور موبائل سے سنی ہوئی آیت سجدہ کی صورت میں بھی سجدہ کر لیا جائے۔
مستفاد: خیر الفتاوی جلد 2 ص655
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
30 ربیع الاوّل 1440ھ مطابق 09 دسمبر 2018