QuestionsCategory: متفرق سوالاتدرود ابراہیمی پر اشکال کا جواب

میرے ذہن میں ایک اشکال ہےکہ درود ابراہیمی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوت اور برکات بھیجنے میں حضرت ابراہیم علیہ االسلام کی تشبیہ دی ہے جس سے ظاہری طور پر ابراہیم علیہ السلام کی کلی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔جبکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل نبی ہیں۔

مزید براں یہاں پر جزوی فضیلت کا جواب بھی زیادہ مناسب نہیں لگتا کیونکہ اس سے کلی فضیلت لگتی ہے۔

لہذا اس اشکال کو دور فرمائیں