QuestionsCategory: متفرق سوالاتحضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کی ایک عبارت کا مفہوم
Mudassir Iqbal asked 5 years ago

آپ سے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کی اس عبارت کا مفہوم دریافت کرنا ہے۔ یہ عبارت ان کی کتاب امداد المشتاق الی اشرف الاخلاق کے  صفحہ 76 سے لی  ہے۔ وہ عبارت یہ ہے۔  فرمایا  لوگ کہتے ہیں کہ علم غیب انبیاء و اولیاء کو نہیں ہوتا۔ میں کہتا ہوں کہ اہل حق جس طرف  نظر کرتے ہیں دریافت و ادراک غیبیات کا ان کو ہوتا ہےاصل میں یہ علم حق ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو حدیبیہ  و حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے معاملات کی  خبر نہ تھی۔ اس کو دلیل اپنے دعوی کی سمجھتے ہیں یہ غلط ہے کیونکہ علم کے واسطے توجہ ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔

حالانکہ علم غیب سواۓ اللہ کے اور کوئی نہیں جانتا؟