QuestionsCategory: نکاح و طلاقبیوہ اپنے گھر میں اداس ہو گئی ہو تو کیا دورانِ عدت چند دن کے لیے اپنے میکے جا سکتی ہے؟
محمد مصطفیٰ asked 4 years ago

السلام  علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
كيا فرماتے ہیں علمائے  كرام و مفتیانِ عظام مسئولہ ذيل میں
میری بہن عدت میں ہے۔ اس کی عدت ختم ہونے میں تین مہینے رہ گئے ہیں لیکن وہ بہت اداس ہو گئی ہے۔ اب  وہ اپنے میکے میں کچھ دن گزارنا چاہتی ہے۔ آپ حضرات بتائیں کہ کیا وہ عدت کی حالت میں نقاب لگا کر کچھ دنوں کے لیے اپنے میکے جا سکتی ہے؟ جلد جواب دیجیے گا۔
جزاک اللہ خیرا
سائل: محمد مصطفیٰ، گجرات، انڈیا

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عورت پر لازم ہے کہ اپنی عدت اپنے گھر ہی میں گزارے۔ اداس ہو جانے کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑ کر میکے چلے جانا جائز نہیں ہے۔ ہاں  اگر اسے اپنے گھر میں اداسی ہو گئی ہے تو اس کے میکے والے چند روز اس کے گھر  آ کر گزاریں تاکہ اس کی اداسی وغیرہ ختم ہو جائے۔عدت ختم ہونے پر میکے جا سکتی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
28محرم الحرام 1442ھ/
17- ستمبر 2020ء