QuestionsCategory: نمازتشہد میں ”اشھد ان لا الہ الا اللہ“ پر انگلی اٹھانے کی دلیل
Mohammad Saleh asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

حضرت! مجھے تشہد میں ”اشھد ان لا الہ“ پر انگلی اٹھانے اور ”الا اللہ“ پر واپس رکھنے کی دلیل چاہیے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں!۔

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب
تشہد میں ”اشھد ان لا الہ“ پر انگلی اٹھانے اور ”الا اللہ“ پر واپس رکھنے کی دلیل یہ کہ :
علامہ محمد بن عابدین شامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
أو یعقد ثلاثة وخمسین بأن یقبض الوسطی والخنصر، ویضع رأس إبھامہ علی حرف مفصل الوسطی الأوسط. ویرفع الأصبع عند النفی ویضعھا عند الإثبات․
شامي: ج2 ص217 ، باب صفة الصلاة
ترجمہ:
یا اس کا طریقہ یہ ہے کہ  53 کی شکل بنائی جائے اس طور پر کہ چھوٹی انگلی اور اس کے ساتھ والی کو بند کیا جائے اور بڑی انگلی جو شہادت والی انگلی کے ساتھ ہے اس کو انگوٹھے کے  سر پر رکھا جائے اور شہادت والی انگلی نفی [ اشھد ان لا الہ] کے وقت اٹھائی جائے اور اثبات [”الا اللہ“] پر نیچی رکھی جائے ۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
29ستمبر 2020ء