QuestionsCategory: نمازترک رفع الیدین کا ثبوت
Muhammad Haseeb asked 3 years ago

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
محترمی و مکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ

1:            ترک رفع یدین کی حدیث مطلوب ہے

2:            نبی علیہ السلام نے رفع یدین کیوں کیا اور چھوڑا کیوں؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 3 years ago

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

(1)           ترک رفع الیدین کی حدیث:

عن عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ قال الا اخبرکم بصلاۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال فقام فرفع یدیہ اول مرۃ ثم لم یعد

سنن نسائی باب ترک ذالک ( رفع الیدین) سنن ابی داود باب من لم یذکر الرفع عند الرکوع۔جامع الترمذی باب رفع الیدین عند الرکوع

ترجمہ:

 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک بار فرمایا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتاؤں راوی کہتے ہیں کہ آپ کھڑے ہوئے پہلی مرتبہ (تکبیر تحریمہ) میں رفع الیدین کیا پھر( پوری نماز میں) دوبارہ نہیں کیا

  • ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں ہم اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ فلاں کام حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں کیا اور کیوں چھوڑا  پہلے نماز میں ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کیا جاتا تھا لیکن بعد میں آہستہ آہستہ تمام جگہ ختم کرکے صرف ابتدا نماز میں رفع الیدین رہ گیا لیکن تعجب اس بات پر ہے کہ باقی تمام مقامات پر رفع الیدین کے ختم ہونے پر اعتراض نہیں کیا جاتا اگر اعتراض کیا جاتا ہے تو صرف رکوع جاتے اور اٹھتے ہوئے رفع الیدین کے ختم ہونے  پر کیا جاتا ہے جب کہ اعتراض کسی پر بھی نہیں کرنا چاہیے چونکہ ہم رفع الیدین کرنے اور نہ کرنے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات  کے پابند ہیں،

واللہ اعلم بالصواب