QuestionsCategory: زیب وزینتکُرتا پاجامہ پہن کر نماز پڑھنا
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

وہ لباس جو آدمی بازار یا عام محفل میں پہن کر نہیں جا سکتاتو اس لباس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے۔اگر کوئی شخص کُرتا پاجامہ یا تہبند صرف نماز پڑھنے کے لیے استعمال کرتا ہو اور عام محفل یا بازار جانے کے لیے دوسرا لباس پہن کے جاتا ہو تو کیا کُرتا پاجامہ یا تہبند میں بھی نماز پڑھنا مکروہ ہو گا؟ جب کہ کُرتا پاجامہ کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا ہے۔

علی ضیاء نعمانی ۔لکھنو ، انڈیا

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

محترم!جو صورت آپ نے لکھی ہے اس میں نماز پڑھنا مکروہ نہیں ۔ کُرتا پاجامہ تو شریعت کی نظر میں پسندیدہ ہے اور جو لباس شریعت کی نگاہ میں پسندیدہ ہو اس میں نماز پڑھنا کیسے مکروہ ہو سکتا ہے؟ اب اگر کوئی آدمی یہ خوب صورت اور پسندیدہ لباس عام حالات میں استعمال نہ کرے تو اس میں اس لباس کا تو کوئی قصور نہیں۔ وللہ اعلم۔
مُجیب: مولانا مہتاب کشمیری