QuestionsCategory: خواتینمرد و خواتین کا پینٹ شرٹ اور جینز پہننا
Abdul Ahad Ahmad asked 5 years ago

Main Hindustan mein rehta hoon or mera naam Abdul Ahad hai.
Shirt pant jeans t shirt coat suit tie pehaha ka kya hukm hai? Aaj kal humare muashre mein Musalman aam taur pe ye kapde pehante hain .
Aurat ka jens salwar ke sath ya jeans top ya jeans t shirt pehane ka kya hukm hai? Agar Apne mehram ke saath ya shohar ke saamne pehne ya apne ghar mein pehne to kya hukm hai? Aaj kal kai ladkiyan aisey kapde apne ghar mein pehane lagi hain lekin upar se namahram ke samne jate waqt burqa daal leti hain

میں ہندوستان میں رہتا ہوں اور میرا نام عبد الاحد ہے۔ شرٹ، پینٹ، ٹی شرٹ، کوٹ سوٹ ٹائی پہننے کا کیا حکم ہے؟ آج کل ہمارے مسلمان معاشرے میں مسلمان عام طور پر یہ کپڑے پہنتے ہیں۔

عورت اگر جینز شلوار کے ساتھ یا جینز ٹاپ یا جینز ٹی شرٹ پہنے تو کیا حکم ہے؟ اگر اپنے محرم یا شوہر سامنے پہنے یا اپنے گھر میں پہنے تو کیسا ہے؟ آج کل لڑکیاں گھر میں یہ کپڑے پہن لیتی ہیں اور نامحرم کے سامنے جاتے وقت اوپر برقعہ ڈال لیتی ہیں۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

لباس میں تین بنیادی چیزوں کو دیکھا جاتا ہے۔ نمبر ایک ستر ڈھانپنے والا ہو اوراتنا چُست نہ ہو کہ جسم کی بناوٹ ظاہر ہونے لگے، نمبر دو کسی غیر مسلم قوم کا شعار یعنی پہچان نہ ہو۔ نمبر تین مخالف جنس کے لیے مخصوص نہ ہو۔ شرٹ پینٹ وغیرہ اگرچہ غیرمسلم اقوام کا ایجاد کردہ ہے لیکن اب مسلمان بھی اسے کثرت سے پہنتے ہیں اس لیے اب یہ غیرمسلموں کی نشانی تو نہیں اور نہ اسے پہننا حرام کہا جاسکتا ہے پھر بھی کوشش کرنی چاہیے کہ مسلم ممالک اور تہذیب کے لباس کو ترجیح دی جائے۔ پینٹ یا جینز اتنی ٹائٹ ہو جس سے جسم کی بناوٹ ظاہر ہو تو ایسا لباس پہننا جائز نہیں۔
خواتین کو خاص طور پر جینز اور پینٹ سے بچنا چاہیے، اس سے پردہ صحیح نہیں ہوتا۔ اپنے محرم مَردوں مثلا باپ، بیٹا، بھائی وغیرہ کے سامنے بھی ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے جو پردے اور ستر کے معیار پر پورا نہ اترتا ہو۔ جینز ٹاپ اور ٹی شرٹ میں جسم کا پردہ نہیں ہوتا۔
خاوند کے سامنے بند کمرے میں خاتون جتنا بھی مختصر لباس پہننا چاہے پہن سکتی ہے۔