QuestionsCategory: جدید مسائلپرائز بانڈ کا شرعی حکم
Muhammad asked 5 years ago

حضرت جی ایک مسئلہ کے بارے آپ کی رہنمائی چاہیئے

  حکومتی پرائز بانڈ خریدنا اور اس پر ملنے والی انعامی رقم کا استعمال حلال ہے یا حرام

مہربانی فرما کر اصلاح فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداً ومصلیاً
واضح رہے کہ پرائز بانڈ کا مکمل معاملہ سودی ہے  لہذا اس پر ملنے والا انعام ناجائزا ور حرام ہے۔کیونکہ مذکورہ صورت میں مال کا مال کے بدلے معاملہ کرتے وقت ایک طرف ایسی زیادتی مشروط ہوتی ہے  جس کے مقابلے میں دوسری طرف کچھ نہیں ہوتا ۔ بعینہ یہی حقیقت سود کی ہے  کیونکہ پرائز بانڈمیں  ہر شخص مقررہ رقم دے کر بانڈزحاصل کرتا ہے کہ قرعہ اندازی میں اپنی رقم کے علاوہ کچھ زائد رقم  ملے گی یہ اجافی رقم سود ہےکیو نکہ  شر عاً ایک جنس کے تبادلہ کی صورت میں برابری کے ساتھ لین دین کرنا ضروری  ہے۔
اسی طرح سود کی ایک صورت یہ ہے کہ  قرض دے کر اس پر نفع لیاجائے “کل قرض جر منفعةً فهو ربوا” ہر وہ قرض جو نفع کمائے وہ سود ہے۔پرائز بانڈز کی حیثیت قرضہ کی  سی ہوتی ہے  پھر انعامی رقم کے نام سے سود کی رقم  لوگوں میں تقسیم کردی جاتی ہے، جو ناجائز اور حرام ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارلافتاء مرکز اہلسنت والجماعت
سرگودھا پاکستان
17 ستمبر 2020 بمطابق ۲۹ محرم الحرام ۱۴۴۲ھ