QuestionsCategory: جدید مسائلرجسٹرڈ انجینئر اپنا رجسٹریشن کارڈ کسی کمپنی کو فروخت کرنے کا حکم
Obaid Latif asked 4 years ago

السلام علیکم  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کیا ایک رجسٹرڈ انجینئر اپنا رجسٹریشن کارڈ کسی کمپنی کے ہاتھ فروخت کر سکتا ہے؟ جس کی صورت یہ ہے کہ کمپنی کے لئے قانونی طور پر رجسٹریشن کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ ایک بے روز گار  انجینئر سے چند پپسوں کے عوض کارڈ لے لیتی ہے جبکہ کام دوسرے تجربہ کاروں سے لیتی ہے۔ انجینئر کو گھر بیٹھے چند پیسے مل جاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) میں پروفیشنلزم کے پوائنٹس بھی مل جاتے ہیں جو انجینئر کی قدرو قیمت کو بڑھاتے ہیں۔کمپنی کوچونکہ صرف کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے وہ نئے انجینئرز سے کارڈ خرید لیتی ہے جبکہ کام پرانے تجربہ کاروں سے لیتی ہے جن کی تعلیم کم اور تجربہ زیادہ ہوتا ہے، اس کی بنا پر کمپنی کے ایک تو پیسے بچ جاتے ہیں اور دوسرے ان کا کام بھی بہتر انداز میں چلتا ہے۔

برائے مہربانی اس صورت میں یہ کام جائز ہے یا ناجائز ؟ اس کا شرعی حکم بیان فرما دیا جائے۔ جزاک اللہ

ایک بات کی وضاحت ہے کہ کچھ احباب ”ناجائز“ کام کو کرنا معیوب نہیں سمجھتے، کہتے ہیں کہ یہ کام ”حرام“ تو نہیں، ناجائز ہی ہے اس لیے اسے کرنے میں کوئی حرج نہیں

نوٹ: رجسٹریشن سے مراد پاکستان انجینئرنگ کونسل کارڈ (PEC card) ہے۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مطابق ایسا کرنا جرم ہے۔

 

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 3 years ago

جواب
واضح رہے کہ خرید و فروخت مال یا اس کے منافع کی ہوا کرتی ہے ناکہ محض اجازت نامہ کی ۔
انجینئرنگ کونسل کارڈ (PEC card) مال نہیں ہے بلکہ یہ اس آدمی کی مہارت کی سند اور اجازت نامہ ہے اور اسی طرح اس  کی خریدو فروخت میں جھوٹ اور دھوکہ بھی ہے کیونکہ جس کو یہ دی جارہی ہے اس کی پاس یہ مہارت نہیں ہے ۔
لہذا اس کی خریدوفروخت شرعا اور  قانونی جرم  ہونے کی وجہ ناجائز ہے  ۔
واللہ اعلم بالصواب