QuestionsCategory: حقوق ومعاشرتمیری منگیتر سے میرے دوست کی شادی ہوگئی، وہ مجھ سے بات نہیں کرتا
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

میراایک دوست ہے اس کی شادی اس لڑکی سے ہوئی جس سے میری شادی ہونے والی تھی یہ بات میرے دوست کو معلوم ہے یہ فیصلہ تقدیری ہے جس پر میں خوش ہوں لیکن جب سے اس شادی ہوئی ہے وہ مجھ سے بات کرنے سے کتراتا ہے اور شاید میرے بات کرنے سے میرا دوست شک میں مبتلا ہوتا ہے یا اسے میرے بات کرنے سے تکلیف ہوتی ہے ، میں اس الجھن میں ہوں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان کسی مسلمان سے تین دن زیادہ بات بند رکھے وہ ہم میں سے نہیں، اور دوسری طرف فرمانِ رسول یہ ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ کی ایذا سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے، ایسی صورت میں میرے لئے شریعت کا کیا حکم ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

ایک سائل، پاکستان

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

اس میں کترانے یا ناراض ہونے کی کیا بات ہے آپ اس سے ملاقات کر کے واضح کر لیں کہ اس شادی پر آپ کو کوئی اعتراض نہیں اور اس کے بعد اس سے اپنا آپ صاف کر لیں اس کو کیوں تکلیف ہو گی؟ اس کے بعد اگر آپس میں گپ شپ کم بھی ہو جائے یا ملنا جلنا کم ہوجائے تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ بس یہ خیال رہے کہ آمنے سامنے آنے پر آپ دونوں ایک دوسرے کو سلام کرلیا کریں تو پھر کوئی گناہ نہیں ہو گا۔
مُجیب: مولانا عابد جمشید