QuestionsCategory: حلال وحراممکروہ اور حرام میں فرق
Mohammed Khazi asked 5 years ago

1۔ مکروہ اور حرام میں کیا فرق ہے؟

2۔ کیا حقہ پینا جائز ہے؟

3۔ لائف انشورنس کرانا جائز ہے؟ لائف انشورنس اس لیے کرا رہے ہیں تاکہ ٹیکس سے بچا جائے۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

 
1۔        “مکروہ”سے مراد یہ ہے کہ یہ فعل خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ناپسندیدہ ہے۔
پھر اس کی دو قسمیں ہیں:تنزیہی اور تحریمی۔
مکروہ تنزیہی کا مطلب یہ ہےکہ اس فعل کا کرنا جائز تو ہے ،مگر اچھا نہیں اور اس سے پر ہیزبہتر ہے ۔
اور مکروہ تحریمی کے معنی یہ ہیں یہ فعل حرام کے قریب قریب ہے،لہذا اس کا کرنا جائز نہیں ۔
ردالمختار:ج 1ص 131
“حرام “وہ ہےجو دلیل قطعی سے ثابت ہواس کا منکر کافر ہےاور اس کا بے عذر کرنے والافاسق اور عذاب کا مستحق ہے۔
بہشتی گوہر:ص 2
2۔        حقہ اگر علاج کے طور پر ہو جیسے بعض لوگ پیٹ کی تکلیف دور کرنے کے لیے پیتے ہیں تو مباح [یعنی اس کی اجازت]ہےاور بلا ضرورت پینا خلاف اولیٰ [یعنی اچھا نہیں]ہے۔
3۔        لائف انشورنس سود اور جواءپر مشتمل ہونے کی بناء پر حرام ہے۔ہاں جو انشورنس حکومت کی طرف سے لازمی ہو مثلاًموٹر وغیرہ کا ہوتو وہ مجبوراً کراسکتے ہیں جو جمع کرائی ہےاور باقی زائد رقم بغیر نیت ثواب کےفقراء کودینا واجب ہے۔
فتاوی عثمانی :ج 3ص 314
اس  صارحت سے معلوم ہوا کہ محض ٹیکس سے بچنے کے لیے انشورنس کرانا جائز نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
17 ربیع الاوّل 1440ھ بمطابق 26 نومبر2018