QuestionsCategory: حلال وحرامبینک کے لیے سافٹویر بنانا
Musaib Ahmed asked 5 years ago

کیا ہم (MNC) کمپنی یا کسی بھی سافٹ ویئر کمپنی میں سافٹ ویئر ڈویلپر، سافٹ ویئر ٹیسٹر یا ڈیٹا بیس ایڈمن کے طور پر کام کرسکتے ہیں جس میں ہم بینک کے لیے سافٹ ویئر بناتے ہیں؟

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 5 years ago

جواب:
بینک کے لیے تیار کیے جانے والے سافٹ ویر میں اگر سود لکھنے کا آپشن بھی ہو تو ایسا سافٹ ویر تیار کرنا کراہت سے خالی نہ ہوگا، کیونکہ اس میں اگرچہ براہِ راست سود لکھنا نہیں ہوتا مگر لکھنے میں ایک حد تک معاونت ضرور ہوتی ہے، اور گھنٹوں کا کام منٹوں سکنڈوں میں ہو جاتا ہے، حدیث شریف میں سود لینے سود دینے کے ساتھ سود کی کتابت کو بھی باعث لعنت فرمایا گیا ہے۔
لہٰذا سود کی کتابت پر تعاون بھی کراہت سے خالی نہ ہوگا، البتہ بینک کے لیے ایسا سافٹ ویر تیار کرنا جو سودی حساب وکتاب سے پاک ہو جائز ہوگا۔
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکزاھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
2018/11/13