QuestionsCategory: فقہ و اجتہاداصطلاحات فقہ کی تعریفات
Abdul vazeed asked 5 years ago

Faraz,sunnat,sunnat e mokida,Nafil,mustahab- ye sab ki tareef kya ha

فرض، سنت، سنت موکدہ، نفل اور مستحب کی تعریف کیا ہے؟

1 Answers
Mufti Muhammad Riaz Staff answered 5 years ago

فرض:     ایسا حکم جو دلیل قطعی سے ثابت ہو بلا عذر چھوڑنے والا گنہگار ہو اور اس کا منکر کافر ہو۔ مثلاً پانچ وقت کی نمازیں۔
فرض عین ۔فرض کفایہ
فرض عین:  ایسا حکم جو ہر مسلمان پر فرض ہو اور ہر مسلمان پر اس کو ادا کرنا ضروری ہو۔ مثلاً پانچوں نمازیں ، رمضان کے روزے وغیرہ۔
فرض کفایہ:  ایسا حکم جس کو صرف چندافراد ہی اداکر لیں تو سب کی طرف سے ادا ہو جاتا ہے۔ مثلاًنماز جنازہ وغیرہ ۔
سنت :  ایسا فعل جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے یا صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنا عمل بنایا ہو۔
سنت کی دو قسمیں ہیں :
سنت موکدہ۔ سنت غیر موکدہ
سنت مؤکدہ :  ایسا فعل جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ رضی اللہ عنہم نے ہمیشہ کیا ہو اور بلا عذر نہ چھوڑا ہو۔ اس کو  بلا عذرجان بوجھ کر چھوڑنے والا  ملامت کا مستحق اور گنہگار ہو گا ۔ مثلاًفجر اور ظہر کی پہلی سنتیں۔
سنت غیر مؤکدہ :  وہ فعل جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اکثر کیا ہو اور کبھی کبھی بلا عذر چھوڑ ا ہو اسے سنت غیر مؤکدہ کہتے ہیں۔ مثلاًعصر اور عشاء کی پہلی چار سنتیں۔
 نفل : ان کاموں کو کہتے ہیں جن کی فضیلت شریعت میں ثابت ہو ان کے کرنے میں ثواب اور چھوڑنے میں عذاب نہ ہو ۔ اسے مستحب ، مندوب اور تطوع بھی کہتے ہیں ۔
مستحب :  وہ عمل ہے جس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کبھی کیا ہو اور کبھی چھوڑ دیا ہو۔