QuestionsCategory: مالی معاملاتگاہک دکان پر کوئی چیز چھوڑ جائے
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

ایک گاہک کوئی چیز دکان پے چھوڑ گے گیا اب وہ چیز ٪100 بکنے کی بھی نہیں ہے لیکن اپنے استعمال کی ضرور ہے (استعمال نہیں کی) اس چیز کا کیا کیا جائے؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

ایسی چیز آپ استعمال نہیں کرسکتے۔ اس سامان کو سنبھال کر رکھنا اور مالک تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ دکان پر ایک کاغذ پر لکھ کر لگا دیں کہ کسی کا کوئی سامان رہ گیا ہو تو نشانی بتا کر وصول کرلیں۔ کافی عرصہ تک بھی مالک لینے نہ آئے تو کسی غریب محتاج کو صدقہ کے طور پر دے دیں۔ خود استعمال نہیں کرسکتے۔