QuestionsCategory: مالی معاملاتباپ، ماں، خاوند، دو بھائی اور ایک بہن میں میراث کی تقسیم
محمد شفیق asked 5 years ago

سوال:
ایک عورت فوت ہوئی ہے۔ وارثوں میں اس کا باپ، ماں، خاوند، دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ اس عورت کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ ان وارثوں میں اس کی میراث کیسے تقسیم کی جائے؟
سائل: محمد شفیق

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:

اس عورت کا ترکہ اس کے والد، والدہ اور  خاوند میں تقسیم ہو گا۔   بھائی اور بہن  محروم ہوں گے۔ تقسیم یوں ہو گی کہ ترکہ کے مال کے کل چھ حصے بنا لیے جائیں۔ 3 حصے خاوند کو، 2 حصے والد کو اور 1 حصہ والدہ کو دیا جائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
24-  ربیع الاول 1440ھ
3-  دسمبر 2018