QuestionsCategory: متفرق سوالاتتکفیری فتنہ اور فتوی کی حقیقت
AbdurRahman asked 5 years ago

اللہ پاک آپ کی محنت کو قبول فرمائے۔ مختصر وڈیو حضرت شاہ اسمعیٰل شہید دیکھی، جس میں عبدالباری کا ذکر ہے۔

ا۔ اس کی رضا خان سے دوستی کی نوعیت (۱) اور عبدالباری کا تقویتہ الایمان پر معترض نہ ہونے (۲) کے بارے بریلوی کتب سے شہادت پر کوئی تحریری مضمون ہو تو براہ کرم اس کا لِنک یا مواد عطا فرما کر ماجور ہوں۔

ب۔ رضا خان کا فتوی کہ ‘جو حضرت تھانوی کے کفر اور عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر’ ۔ کیا ایسے فتوی کی کوئی مثال سلف سے یا تاریخ میں موجود ہے؟ فتوی مفتی کی صواب دید کا عکاس ہے اور خطا کے امکان سے مبرا نہیں (کلُ کُم خطاٍ)۔ کیا کسی فتوی سے اختلاف پر کفر کا فتوی لگانا کبھی جائز ہو سکتا ہے؟ کیا ایسا دعوی وحی کا محتاج نہیں؟ ایسے فتوی کے امتناع پر بھی کوئی فتوی موجود ہے یا نہیں؟ اس موضوع پر کو علمی مواد موجود ہو تو تفصیل بتا کر ماجور ہوں۔

ج۔ آپ کی نظر میں حضرت شاہ صاحب شہید پر فتوی نہ لگانے (اور دیگر اکابر علما دیوبند پر لگانے) میں رضا خان کی کیا مصالح ممکن ہونگی؟ ( حضرت تھانوی رحمہ اللہ تو معاصر تھے مگر شاہ شہید علیہ رحمہ اور دیگر کے زمانہ میں کتنا فرق ہے؟)

بارک اللہ فیکم اخوان الاحناف

و السلام عبدالرحمٰن

ایک غائبانہ معتقد