ہمارے علاقے میں یہ بات ہے کہ جو شخص بائیں ھاتھ سے پانی پیتا ہے گویا وہ اپنا پیشاب پیتا ہے اور یہ دلیل دیتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک صحابی نے قسم کھائی کہ اگر یہ کام ہوجائے تو میں اپنا پیشاب پیونگا اور جب کام ہوگیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کہ میں نے ایسی قسم کھائی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بائیں ھاتھ سے پانی پی لو گویا تم نے پیشاب پی لیا
کیا یہ بات سچ ہے؟ اور ایسی کوئی بات حدیث میں ہے ؟
جواب:
بہت کوشش کے باوجودایسی کوئی حدیث نہیں ملی جس کایہ مفہوم ہو،ہاں احادیث میں یہ بات موجود ہے کہ بائیں ہاتھ سے کھانا پینا شیطانی عمل ہے۔
” عن عبد اﷲ بن عمر أن النبي صلی اﷲ علیه وسلم، قال: لا یأکل أحدکم بشماله، ولایشرب بشماله، فإن الشیطان یأکل بشماله، ویشرب بشماله”
سنن ترمذی، باب ماجاء فی النہی عن الأکل والشرب با لشمال
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایاکہ تم بائیں ہاتھ سے مت کھاو پیو کیونکہ بائیں ہاتھ سے شیطان کھاتا پیتا ہے۔فقط واللہ اعلم بالصواب
Please login or Register to submit your answer