QuestionsCategory: متفرق سوالاتفضائل اعمال کے واقعہ پر اعتراض
Naushad Md asked 6 years ago

شیخ عبدالواحد مشہور صوفیا میں سے ہیں انہوں نے خواب میں ایک نہایت خوبصورت لڑکی دیکھی جس نے کہا میری طلب میں کوشش کر میں تیری طلب میں ہوں تب سے انہوں نے چالیس برس تک صبح کی نماز عشاء کے وضو سے پڑھی

فضائل اعمال نماز جمعہ صفحہ 356

ثابت ہوا کہ تبلیغی صوفیا اللہ کی رضا کیلئے عبادت نہیں کرتے ہیں بلکہ خوبصورت لڑکیوں کیلئے عبادت کرتے ہیں۔

برائے مہربانی اس اعتراض کا جواب دیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 6 years ago

شیخ عبدالواحد کو خواب میں جو لڑکی دکھائی گئی وہ یقیناً جنت کی حور تھی اور جنت کی حور اللہ رب العزت کی نعمتوں میں سے ہے جو جنت میں اللہ تعالی عطا کریں گئے اور جنت مانگنے کا حکم اللہ رب العزت نے خود قرآن مجید میں دیا ہے ۔اللہ رب العزت جنت اسی کو عطاء فرمائیں گئے جس پر راضی ہونگئے لہذا جنت اور جنت کی نعمتیں مانگنا  اور انکے  حصول کی کوشش کرنا اللہ تعالی کی رضا کے خلاف نہیں ہے۔
اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں :
“وسارعو الی مغفرۃ من ربکم وجنۃ عرضھا السموت والارض”
اس آیت مبارکہ میں اللہ رب العزت نے خود جنت کی تر غیب دی ہے اور اس کے حصول کا حکم دیا ہے۔
اسی طرح حدیث شریف میں بھی جنت کی تر غیب مختلف انداز سے دی گئی ہے۔جیسا کہ حدیث شریف میں ہے :
“اول من یدعی الی الجنۃیوم القیمۃ الذین یمحدون اللہ فی السرا ء والضراء”
مشکوۃ المصابیح ج۱ ص۲۰۱باب ثواب التسبیح والتحمید والحلیل والتکبیر
ترجمہ:
قیامت کے دن سب سے پہلے جنت کی طرف وہ لوگ جائیں گئےجو خوشی اور غمی میں اللہ کی تعریف کرنے والے ہوتے ہیں۔
اسی طرح اللہ پاک نے خود جنت کی نعمتوں میں بہت سی آیات میں حوروں کا تذکرہ کر کے اس جنت کی کوشش کی ترغیب دی ہے اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حوروں کی مختلف صفات بیان کر کے جنت کی طرف شوق و رغبت دلائی ہے۔
ان باتوں سے معلوم ہوا کہ جنت کے لیے نیک اعمال کرنا اور نعمتوں کا تذکرہ کر کے نیک اعمال کی ترغیب دینا کوئی عیب کی بات نہیں ہے۔ اورنہ ہی یہ اللہ تعالی کی رضا کے خلاف ہے۔
لہذا ہم ان اعتراض کرنے والے لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کوئی شخص اگر جنت اور اسکی نعمتوں کے حصول کی خاطرنیک اعمال کرے اور ان نعمتوں کا ذکر کرے اور نعمتوں کا تذکرہ کرکے اعمال صالحہ کی دعوت دے ۔آپکے نزدیک اسکا کیا حکم ہے؟واللہ تعالی اعلم  
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
10 جنوری2019 بمطابق 03 جمادی الاوّل 1440ھ