Print this page

نشرواشاعت

Rate this item
(3 votes)

اس شعبہ کے زیر انتظام مجلات و رسائل، مکتبہ کی مطبوعات، سی ڈیز، کیسٹس اور مسائل و احکام پر مشتمل پمفلٹ اور ہینڈ بل وغیرہ کی تیاری اور اشاعت کی جاتی ہے۔ شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام دو مجلات باقاعدگی سےشائع ہو رہے ہیں جن کا اجمالی خاکہ درج ذیل ہے: 

 

 سہ ماہی قافلہ حق 

 

 صحافتی کوششوں میں گامزن، اسلامی تعلیمات، فقہ و فقہاءکی عظمت اور اکابر کے مسلک و مشرب کا علمبردار سہ ماہی قافلہ حق بحمد اللہ گذشتہ چار سال سے بلا انقطاع جاری و ساری ہے۔ قافلہ حق کی موجودہ انتظامیہ معیار طباعت کو بلند کرنے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انتھک محنت میں مصروف عمل ہے۔ 

ماہنامہ بنات اہل السنة 

 خواتین کی اصلاح اور فکری نشوونما کے لیے ماہنامہ بنات اہل السنة کا اجراءعمل میں لایا گیا ہے جس میں خواتین سے متعلق مسائل، احکام، روایات و حکایات، دیگر معاشرتی اور گھریلو ضروریات،اور تربیت اولاد وغیرہ جیسے عنوانات کو موضوع سخن بنایا گیا ہے۔ پیچیدہ اور صعب مسائل سے مبرا، فحش اور لغو تحاریر سے پاک ماہنامہ بنات اہل السنة خواتین اسلام کا من پسند شمارہ ہے۔

ماہنامہ فقیہ لاہور

اکابر علماء کی سرپرستی میں اہل السنت والجماعت کے عقائد و مسائل کا ترجمان یہ جریدہ ان شاء اللہ آئندہ سال جنوری سے اپنی اشاعت کا آغاز کررہا ہے۔

Read 6048 times

Latest from Administrator