AhnafMedia

Saturday, 29 March 2014 06:50

صرف محمد نام رکھنا کیسا ہے؟

By
Rate this item
(2 votes)

 

Question:

 Alsam o alaikam

Hazrat sab , ALLAH Ta'ala nay mujay baita diya hai aur main os ka naam "Muhammad" rakhna chahta hoon, laikin family walay kehtay hain k sirf Muhammad naam nahin rakhna chahyay. aap batain k ye naam rakhna kaysa hai?
Rizwan Manzoor

حضرت صاحب، اللہ تعالی نے مجھے بیٹا دیا ہے اور میں اس کا نام محمد رکھنا چاہتا ہوں لیکن فیملی والے کہتے ہیں کہ صرف محمد نام نہیں رکھنا چاہئے۔ آپ بتائیں کہ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب:

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔  حدیث مبارک میں ہے۔  سَمُّوا بِأَسْمَاءِ الأَنْبِيَاءِ ۔ کہ انبیاء کرام علیھم السلام کے ناموں پر اپنا نام رکھو ۔ دوسری جگہ ارشاد ہے سَمُّوا بِاسْمِي کہ میرے نام پر اپنا نام رکھو۔ معلوم ھوا کہ انبیاء کرام علیھم السلام اور خصوصا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نامی اسم گرامی پر اپنا اور اپنی اولاد کا نام رکھنا نہ صرف جاِِئز بلکہ مستحسن اور باعثِ برکت ہے۔ لہذا آپ اپنے بیتے کا نام "محمد" رکھ سکتے ہیں۔ نیز اگر ہم تاریخ اسلامی کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ بہت سارے بزرگان دین کا نام "محمد" ہے۔ مثلا: امام ابوحنفیہ رحم٘ۃ اللہ علیہ کے شاگرد کا نام ''محمد'' ہے، امام بخاری کا نام 'محمد' ہے، امام ترمذی کا نام'محمد' ہے، امام ابن ماجہ کا نام 'محمد' ہے، اور امام غزالی کانام 'محمد' ہے۔ اس لیے بلا تردد یہ نام رکھیے۔ واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مرکز اہل السنت والجماعت

27 جمادی الاولی 1435ھ 29 مارچ 2014ء

 

Read 6202 times Last modified on Saturday, 29 March 2014 07:02

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Question & Answers متفرقات - Miscellaneous صرف محمد نام رکھنا کیسا ہے؟

By: Cogent Devs - A Design & Development Company