Print this page

کیا اصلاحی بیعت مسلمان پر لازمی ہے؟

Rate this item
(49 votes)

 

Question:

Asalam o Alikum mufti sahib.main ap se bait k baray main poochna chahta hn.kya islahi bait musalman par lazim hey.aur bait karnay ka kya tariqa hey.

 مفتی صاحب میں آپ سے بیعت کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ کیا اصلاحی بیعت مسلمان پر لازمی ہے؟ اور بیعت کا طریقہ کیا ہے؟ عثمان مشتاق

جواب:

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

بیعت کرنا اگرچہ مستحب عمل ہے لیکن اصل میں جو چیز ضروری اور فرض ہے وہ اپنے نفس کی اصلاح ہے۔ اسے تزکیہ نفس کہتے ہیں۔ جب دل کا قبلہ سیدھا ھو جاِئے تو پھر انسان گناھوں سے بچنے کا اھتمام بھی کرتا ہے اور عبادات بھی اچھے طریقے سے بجا لاتا ہے۔ تزکیہ نفس کے لیے کسی صحیح العقیدہ، متبع سنت اور پابند شرع  اللہ والے کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاھیے۔ تعلق  جتنا مضبوط اور گہرا ھو گا دل کا قبلہ اتنا جلدی سیدھا ھو گا۔ تعلق کی یہ گہرائی اور مضبوطی  بیعت سے حاصل ھوتی ہے۔ 

بیعت کا طریقہ یہ ہے کہ کسی صحیح العقیدہ، نیک ، صالح ، پابند شرع اور متبع سنت  اللہ والے کے ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے نیک اعمال کرنے اور برے کام نہ کرنے کا وعدہ کیا جائے۔ اسے بیعت علی الاعمال کہتے ہیں۔ یہ قرآن و سنت سے ثابت ہے۔ واللہ تعالی اعلم

دار الافتاء، مرکز اہل السنت والجماعت

27 جمادی الاولی 1435ھ  29 مارچ 2014ء

Read 3851 times

Latest from Mufti Markaz Ahlus Sunnah