AhnafMedia

Makah Madina Walon See Gaer muqalideen K Shdeed Ikhtilaf

Rate this item
(102 votes)

مکہ مدینہ والوں سے غیرمقلدین کےاختلافات

 

:مکہ اور مدینہ والوں کا نظریہ

مکہ مدینہ والے اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم اور اجماع امت کے قائل ہیں۔

(مکتوب الشیخ محمد بن عبداللہ السبیل بحوالہ شرعی فیصلے ص648،تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں ص171)

مکہ مدینہ والے قیاس شرعی کے قائل ہیں۔

(فتاویٰ ابن تیمیہ ج19ص762 بحوالہ شرعی فیصلے) 3.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک ہر ایک کو اجتہاد کا حق نہیں۔

( شرعی فیصلے ص134،تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں ص98) 4.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک غیر مجتہد کے لئے اجتہاد حرام اور تقلید واجب ہے۔

(شرعی فیصلے ص157) 5.

مکہ مدینہ والے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے مقلد ہیں ۔

(سیرت شیخ محمد بن عبدالوہاب ص56 ،مکتوب الشیخ السبیل بحوالہ شرعی فیصلے ص217،تاریخ وہابیت ص 98) 6.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک تمام مقلدین حنفی ،شافعی ،مالکی ،حنبلی اہلسنت والجماعت فرقہ ناجیہ ہیں۔

( شرعی فیصلے ص653،تاریخ وہابیت ص97) 7.

مکہ مدینہ والے فقہ کے قائل ہیں ۔

( شرعی فیصلے ص320،تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں ص174) 8.

مکہ مدینہ میں فقہی نظام رائج ہے۔

(ترجمان وہابیہ ص 322،تاریخ وہابیت ص67) 9.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی طرح سنت خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم بھی دین کا حصہ ہے۔ 10.

مکہ مدینہ والے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو معیار حق تسلیم کرتے ہیں ۔ 11.

مکہ مدینہ والے ایصال ثواب کے قائل ہیں ۔

(تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں ) 12.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبر اطہر میں حیات ہیں اور صلوۃ وسلام سنتے ہیں۔

(تاریخ وہابیت ص141فتاویٰ ابن تیمیہ ج18 ص 342) 13.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک روضہ اطہر صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت وخدمت ضروری ہے 14.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک ایک مجلس میں دی گئی تین طلاقیں تین ہی شمار ہوتی ہیں اور بیوی شوہر پر حرام ہو جاتی ہے

(مجلہ البحوث الاسلامیہ ) 15.

مکہ مدینہ والے تین طلاقوں کے بعد حلالہ شرعی کے قائل ہیں ۔

(مجلہ البحوث الاسلامیہ ) 16.

مکہ مدینہ والے ننگے سر نماز نہیں پڑھتے ،نماز تو کجا بازار میں بھی ننگے سر نہیں گھومتے ہیں۔ 17.

مکہ مدینہ والے ناف کے نیچے یا ناف کے اوپر ہاتھ باندھتے ہیں۔ 18.

مکہ مدینہ والے امام نماز فجر ،مغرب اور عشاء میں سورۃ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ با آواز بلند (جہرسے)نہیں پڑھتے اور نہ سنت سمجھتے ہیں۔ 19.

مکہ مدینہ والے سجدوں میں جاتے وقت گھٹنوں سے پہلے زمین پر ہاتھ نہیں رکھتے تھے

(کیفیۃ صلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم للشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز ) 20.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک جلسہ استراحت سنت نہیں اور کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔

(کیفیۃ صلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ) 21.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب نہیں ۔امام کے پیچھے نہ پڑھنے والے کی نماز درست ہے۔ 22.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک رکوع میں ملنے والے کی رکعت شمار ہوتی ہے ۔ 23.

مکہ مدینہ والے رمضان اور غیر رمضان میں تین رکعت وتر پڑھتے ہیں۔

(الہدی النبوۃ للشیخ محمد صابونی )

مکہ مدینہ والے جمعہ میں دو اذانوں کے قائل ہیں اور اس کو سنت سمجھتے ہیں۔ 24.

مکہ مدینہ والوں کے امام جمعہ کے خطبہ میں خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ذکر کرنا فخر سمجھتے ہیں۔ 25.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک مسنون تراویح 20 رکعت ہے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لے کر آج تک مسجد حرام اور مسجد نبوی شریف صلی اللہ علیہ وسلم میں صرف اور صرف 20رکعت تراویح ہی پڑھی جاتی ہے۔

(رسالہ التراویح للشیخ عطیہ سالم مدرس مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم و قاضی مدینہ منورہ ،رسالہ ینابیع لمہر غلام رسول ) 26.

مکہ مدینہ والے نماز جنازہ آہستہ آواز سے پڑھتے ہیں ۔ 27.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک احادیث کی روشنی میں عورتوں اور مردوں کی نماز کے طریقہ میں فرق ہے ۔ 28.

مکہ مدینہ والوں کے نزدیک امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ امام المسلمین ہیں جن کے متبعین قیامت تک رہیں گے ۔

(تاریخ وہابیت حقائق کے آئینے میں)

30 مکہ مدینہ والے خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کو نصوص شرعیہ کا فرمانبردار سمجھتے ہیں

:فرقہ اہل حدیث (پاک وہند ) کا نظریہ

1 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )اجماع صحابہ رضی اللہ عنہم اور اجماع امت کے منکر ہیں۔

(طریق محمدی ص181،عرف الجادی ص111،آئیے عقیدہ سیکھئے ص273)

2 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )قیاس شرعی کے منکر ہے۔

(معیارالحق ص 131ہدیۃ المہدی ص 82، عرف الجادی ص3،عقیدہ مسلم ص49 ، فتاویٰ ستاریہ ج 1ص 178)

3 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک ہر خواندہ نا خواندہ کو حق اجتہاد وتحقیق حاصل ہے۔

(آئیے عقیدہ سیکھئے ص253)

4 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک غیر مجتہد کے لئے بھی تقلید حرام اور اجتہاد واجب ہے ۔

(مجموعہ رسائل بہاولپور ص19تا 23،عقیدہ مسلم از گوندلوی ص68،دین میں تقلید کا مسئلہ از زبیر علی زئی ،آئیے عقیدہ سیکھئے ص290)

5 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک کسی بھی امام کی تقلید حرام اور شرک ہے۔

(الظفر المبین ص17،عقیدہ مسلم از گوندلوی ،طریق محمدی ص 187)

6 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک اللہ کی وسیع وعریض جنت کے مالک صرف وہی اڑھائی ٹوٹروہیں باقی تمام مقلدین ،بدعتی مشرک اور جہنمی ہیں۔

(اعتصام السنۃ ص 7،ہدیۃالمہدی ج1 ص 121،التحقیق فی جواب التقلید ص 311، طریق محمدی ص 16)

7 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند)فقہ کا منکر ہے۔

(ترجمان وہابیہ ص 24،عقیدہ مسلم ص 47پر فقہ کے معنی کی تحریف کردی)

8 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )فقہی نظام کو کفر کا مترادف سمجھتا ہے۔

(التحقیق فی جواب التقلید)

9 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )سنت خلفاء راشدین کا منکر ہے۔

(بدور الاہلہ ج 1 ص 28 ،عرف الجادی ص 101،فتاویٰ نذیریہ ج2ص 196 ،سیرت ثنائی ص 196)

10 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے معیار حق ہونے کا منکر ہے۔

(طریق محمدی ص 87،فتاوی ٰ ثنائیہ ج2 ص 252،فتاویٰ ستاریہ ج2 ص 66)

11 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ایصال ثواب کا منکر ہے۔

(ترجمان وہابیہ ص162)

12 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا منکر ہے اور قائلین سماع کو مشرک کہتا ہے ۔

(فتاویٰ ثنائیہ ج1 ص 107،عقیدہ مسلم از گوندلوی ص 355ملخصا،مجموعہ رسائل بہاولپورص 8)

13 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرک اور بدعت ہے اور اس کا گرانا واجب ہے ۔

(عرف الجادی ص60، الروضۃ الندیہ ج1ص178، یہ مزار یہ میلے ص16)

14 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک ہی شمار کرتا ہے اور بیوی کو شوہر پر حلال سمجھتا ہے۔

(فتاویٰ ثنائیہ ج2 ص 215، فتاویٰ اہل حدیث ج2 ص 505،اہل حدیث کا مذہب ص 95 ، تنویر الآفاق فی مسئلۃ الطلاق)

15 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )تین طلاقوں کے بعد حلالہ شرعی کا منکر ہے۔

(حلالہ کی چھری)

16 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ننگے سر نماز پڑھتا ہے اور اسی کو سنت سمجھتا ہے ۔

(محمدی نماز ص172)

17 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ہمیشہ نماز میں سینے پر ہاتھ باندھتا ہے اور اپنے عمل کو سنت سمجھتا ہے اور ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کو خلاف سنت اور بے ہودہ فعل سمجھتا ہے۔

(قول حق ص62،صلوۃ النبی ص 157 ،اختلاف امت کا المیہ ص78)

18 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )ہمیشہ نماز فجر،مغرب اور عشاء میں بسم اللہ باآواز بلند پڑھتا ہے اور اسے سنت سمجھتا ہے۔

(صلوۃ الرسول )

19 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )سجدوں میں جاتے وقت ہمیشہ گھٹنوں سے پہلے زمین پر ہاتھ رکھتا ہے اور اسے سنت سمجھتا ہے ۔

(محمدی نماز ص140)

20 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )جلسہ استراحت کو اشد ضروری سمجھتاہے۔

(رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نماز ص83، عرف الجادی ص30)

21 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنا فرض ہے بغیر فاتحہ کے مقتی کی نماز باطل ہے ۔

(فتاویٰ نذیریہ ج1 ص398،عرف الجادی ص26)

22 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک امام کے پیچھے فاتحہ پڑھے بغیر رکوع میں شامل ہونے سے رکعت نہیں ہوتی ۔لہذا وہ رکعت دوبارہ پڑھے ۔

(دستور المتقی ص111،نزل الابرار ج1ص 133،فتاوی نذیریہ ج1 ص 496، عرف الجادی ص26)

23 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )رمضان میں تین اور غیر رمضان میں ایک وتر ادا کرتا ہے۔

(دستور المتقی ص144،عرف الجادی ص 33)

24 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )جمعہ میں صرف ایک اذان کا قائل ہے دوسری اذان کا منکر ہے اس کو بدعت کہتا ہے۔

(فتاویٰ ستاریہ ج 3 ص 87، فتاویٰ علماء ہند ج2ص 179)

25 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک جمعہ کے خطبہ میں خلفاء راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا ذکر کرنا بدعت ہے۔

(ہدیۃ المہدی ج1 ص 110،نزل الابرار ج1ص153)

26 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )20 رکعت سنت تراویح کو بدعت کہتا ہے اور ہمیشہ8 رکعت تراویح پڑھتا ہے ۔

(دستور المتقی ص 142،صلوۃ الرسول)

27 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )نماز جنازہ بلند آواز سے جہرا پڑھتا ہے۔

(فتاویٰ ثنائیہ ج1 ص52،فتاویٰ علماء حدیث ج5 ص 152)

28 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک عورتوں اور مردوں کی نماز کے طریقہ میں کوئی فرق نہیں بلکہ یہ فرق کرنے کو دین میں دخل سمجھتے ہیں۔

(دستور المتقی ص151،صلوۃ الرسول)

29 فرقہ اہل حدیث (پاک وہند )کے نزدیک امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ ؛ جہمی ،مرجی،بدعتی اور گمراہ تھے۔العیاذباللہ۔

(مجموعہ مقالات پر سلفی کا جائزہ ص548)

30 خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے وہ احکام جو نصوص شرعیہ کے خلاف تھے امت نے ان کو رد کردیا۔

(تنویر الآفاق فی مسئلۃ الطلاق ص107)

Read 10687 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Masail aor Dalail Makah Madina Walon See Gaer muqalideen K Shdeed Ikhtilaf

By: Cogent Devs - A Design & Development Company