Print this page

Instructions for Members of Aalmi Ittehaad Ahle Sunnat

Rate this item
(142 votes)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہدایات برائے کارکنان و ذمہ داران عالمی اتحاد اہل السنت و الجماعت

”عالمی اتحاد اہل السنت و الجماعت“ کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کا اجلاس مورخہ 30 – اپریل 2014 بدھ کے روز مرکز اہل السنت والجماعت میں منعقد ہوا۔ عالمی اتحاد کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ذمہ داران میں مولانا عبدالقدوس گجر ، مفتی عبدالواحد قریشی ، مولانا ابو ایوب قادری ، مولانا محمد نواز فیصل آبادی ، مولانا قاضی نوید حنیف ،مولانا محمد عمران سندھی ، مولانا ذیشان علی ، قاری جمال الدین پشاور ی ، مفتی شبیر احمد حنفی ، مولانا عابد جمشید ، مولانا خبیب احمد گھمن ، مولانا محمد علی ڈیروی ، مولانا ندیم سرور معاویہ ،مولانا اشفاق ندیم ، مولانا محمد کلیم اللہ حنفی و دیگر نے شرکت کی ۔

عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کا یہ اپنی طرز کا منفرد اور غیر معمولی اجلاس صبح 10 بجے سے 2 بجے دوپہر تک جاری رہا ۔ اجلاس میں عالمی اتحاد کے مرکزی سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن نے ذمہ داران کوبطور خاص ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ

[1]سال میں تین مرتبہ ”سنی حنفی تربیتی کورس“ کا انعقاد کرائیں جس کا دروانیہ تین گھنٹے ہو گا۔ اس میں موضوع کا تعین بھی ہوگا اور منعقد کرانے والے کا تعین مرکز اہل السنت و الجماعت ہی کرے گا ۔

[2]گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول کے طلباوطالبات کے لیے ”صراط مستقیم کورس“ منعقد کئے جائیں۔ کورس یا تو خود پڑھائیں یا ایسے اساتذہ سے پڑھوائیں جو جماعتی نظریات اور پالیسی سے متفق ہوں۔ ”صراط مستقیم کورس“ کے ذمہ دار یہ حضرات ہوں گے:

مولانا محمد نواز حنفی فیصل آبادی صاحب رابطہ نمبر:03326566136 مولانا اشفاق ندیم حنفی صاحب رابطہ نمبر: 03002961313

[3] رکنیت سازی

رکنیت فارم کی بک وصول کر کے زیادہ سے زیادہ جماعتی ارکان بنائیں۔ بک کے حصول کے لیے مولانا محمد کلیم اللہ صاحب (رابطہ سیکرٹری عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت) سے رابطہ فرمائیں۔ رابطہ نمبر 03062251253  اور  03326311808

[4]         مرکز میں ہونے والے

تحقیق المسائل کورس [برائے غیر علماء] ہر انگریزی ماہ کی پہلی جمعرات تا اتوار

دورہ تحقیق المسائل [برائے طلباء مدارس دینیہ] 31مئی تا12 جون

تخصص فی التحقیق والدعوۃ [برائے فضلا مدارس دینیہ] شوال 1435ھ تا شعبان 1436ھ

 کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد تیار کریں۔

[5]         مرکز سے شائع ہونے والے جرائد قافلہ حق ، بنات ، فقیہ لگوائیں۔

[6]         مرکز سے شائع ہونے والے لٹریچر کو زیادہ سے زیادہ عام کریں ۔

[7]         مرکز کے زیر اہتمام ہونے والے چاروں اجتماعات

سالانہ اجتماع [ 8مارچ 2015ء بروز اتوار]

علماء اجتماع                [21دسمبر 2014ء بروز اتوار]

خانقاہی اجتماع[4ستمبر2014ءبروز اتوار ]

خواتین اجتماع[5 اپریل 2015 اتوار] کے لیے بھر پور محنت کریں ۔

[8]         مسلکی کام کو مناظرہ طرز کے بجائے داعیانہ ، واعظانہ اور ناصحانہ طرز پر کریں ۔اگر بامر مجبوری کہیں مناظرے کی ضرورت پڑے تو مناظرہ کی تحریر، وقت اور مناظر کا تعین مرکز کرے گا ۔

 [9]تمام شرکاء ان امور کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں، خلوص نیت اور صدق ِ دل کے ساتھ مسلکی کام سرانجام دیں ، اعمال صالح اور اخلاق کا حمیدہ سے اپنے آپ کو مزین کریں ،اگر کسی شیخ سے بیعت ہیں تو ان کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہوں اور اگر کسی شیخ سے تعلق نہ ہو تو نیک صالح اور متقی شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق ضرور قائم کریں۔

اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

والسلام

محتاج دعا

محمد الیاس گھمن

Read 22319 times

Latest from Administrator