AhnafMedia

فتح مبین در مناظرہ حیا ت خاتم النبیین

Rate this item
(6 votes)

فتح مبین در مناظرہ حیا ت خاتم النبیین ﷺ

محمد الیاس گھمن

جیسا کہ با طل کا شر وع سے طر یقہ چلا آرہا ہے کہ اہل حق کے مسلمہ عقائد ومسا ئل میں اپنی تلبیسا ت یا کم ازکم بے جو اب اعترا ض کر کے عوام النا س کے قلو ب واذہان میں طر ح طر ح کے شکوک وشبہات ڈال کر اپنے شیطا نی جال میں تحریفا ت اور با طل تاویلا ت کے ذریعہ پھنسا نا ہے اور مقولہ’’ ہر فرعون را موسی‘‘ کے تحت اہل حق نے ہر روپ دھا رے با طل کی تا ویلا ت کومضبو ط دلا ئل سے توڑ کر حق کی چہرہ کشائی کی ہے اورآئندہ بھی کر تے رہیں گے (انشا ء اللہ )اس سلسلہ کی ایک کڑی یہ ہے کہ تحصیل دریا خان ضلع بھکر میں چند فتنہ پر ور لو گو ں نے امت کے اتحا د میں اختلاف کی فضاء پید اکرنے کی ناکام کو شش اور اہل حق کو طر ح طر ح کے چیلنجز کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا ۔

اس کے سدِ با ب کے لیے اہل حق نے ان کی شر ائط تاریخ اور وقت کے مطابق انہی کے گھر میں چیلنج قبول کرتے ہو ئے مناظرہ بعنو ان’’ حیا ت النبی ﷺ‘‘ طے کیا لیکن وقت ِمقر رہ پر اہل حق کے منتخب کر دہ مناظر اسلام مولانا محمد مقصود احمد(پاکپتن ) (استاذ شعبہ تحقیق مر کز اہل السنہ والجما عۃ سرگو دھا )اپنے معا ونین وکتب سمیت ان کے گھر جا پہنچے وقت مناظرہ ۱۲ نو مبر بروز جمعرات ۹بجے تا ۱۲ بجے دو پہرطے تھا ۔

 

فر یقِ مخالف فرقہ عثمانی ،جما عت المسلمین جن کو سر زمینِ در یاخان میں’’ گھڑے پیر‘‘ سے یا د کیا جا تا ہے کا بڑ ی شدت سے انتظا ر کرنے لگے لیکن بموافق ارشا دِ باری ’’جاء الحق وزھق الباطل ‘‘(حق آگیا اور با طل بھا گ گیا )کے وہ نہیں آئے ۔تین باربرابر پیغام بھیجے گئے لیکن

 

جادووہ جو سرچڑھ کے بولے

 

فریق مخالف کے نامزد منا ظر ماسٹر ارشا د احمد نے یہ اقرار کرتے ہو ئے کہ’’ وہ منا ظر’’ مقصود احمد ‘‘مجھ سے علم میںزیا دہ ہیں۔میں ان سے منا ظرہ نہیں کر سکتا ۔‘‘

 

اس اقرار سے ان کا ایک آدمی ان کی جما عت سے الگ ہو کر اپنے تمام تر شبہا ت کو دور کرواکے اہل حق اہل السنہ حنفی دیو بندی حیا تی کے ساتھ منسلک ہو گیا ۔وللہ الحمد

 

اس با طل کی شکست فاش سے اہل حق کے چہر ے خو شی سے تمتما اٹھے اور با طل کا شجرہ خبیثہ اپنی زندگی کے دن گن کے پورا کر نے لگا اور اس طر ح اہل حق کے ہا تھو ں اہل باطل عثمانیوں اور جماعت المسلمین کو ذلت آمیز شکست سے دوچا رہو نا پڑا اور اھل حق اہل السنۃ والجما عۃ کو اللہ رب العز ت نے اپنے فضل اور اپنی نصرت سے’’ فتحِ مبین‘‘ سے ہمکنارکیا ۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت آئندہ بھی اہل حق کا ساتھ دیتے ہوئے ہر با طل کے سا تھ مقابلہ کرنے کی تو فیق مرحمت فر مائے ۔آمین

 

نوٹ: مناظرہ کی روداد جس کو کمپیوٹرکی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے۔ درج ذیل نمبر پر منگوا سکتے ہیں۔

 

0346/7357394

 

تائید ایزدی کا ایک اور کرشمہ

 

سر گو دھا کے نو احی علا قہ چک ۳۱ میں ایک غیرمقلد مو لوی’’ سبطین شا ہ نقوی‘‘ نے مسا ئل قربانی کی آڑ میںمذہب حنفیہ پر سب وشتم کر کے ائمہ مجتہدین کو بھی اپنی زہرآلود زبان سے طعن وتشنیع کا نشانہ بنا نے کے بعد اپنی غلط تحقیق درباب’’ مسنۃ‘‘ پیش کر کے اپنی جا ہل عو ام سے بزعم خام حصول داد کی خواہش کا دائو کھیلا اور مناظرہ کا چیلنج کر دیا … اہل علاقہ نے اس صورتحال سے’’ اتحاد اہل السنہ والجماعۃ‘‘ کو آگاہ کیا ۔

 

جنا ب حا فظ انور علی نے اتحاد اہل السنہ والجماعۃکے ساتھ باہمی مشاورت سے یہ طے کیا کہ اہل السنہ کی طرف سے بطور ترجمان استاد المناظرین مولانا محمدمقصود احمد زاد علمہ ہونگے مناظرے کے دن اور وقت کے تعین کے مطابق جب مناظراہل السنت نے میدان مناظرہ میں قدم رکھا تو اہل السنۃ والجماعۃ (احناف دیو بند )سے وابستہ افراد کے چہرے مسرت سے تمتما اٹھے جبکہ’’ دوسری پارٹی‘‘ بدحواسی کا شکار اور اپنے نامزد ’’مناظر‘‘کی منتظر تھی بسیار انتظار کے بعد جب امیدیں دم توڑنے لگیں اور غیرمقلدیت کا بھانڈا پھوٹنے لگا تودھیرے دھیرے ’’رفو چکر ‘‘ہونے میں نجات جانی اور گھروںکوشرمندگی کا بوجھ اٹھائے لوٹ ہی گئے۔ جبکہ اہل السنہ کے افراد اپنے مسلک کی حقانیت پر اور بھی زیادہ مضبوط ہوگئے اور یوں مناظرہ کا دن ۲۴ نومبر ۶ذوالحجہ برو ز منگل اہل السنۃ کے افرادکے لیے عید کا سماں پیش کررہا تھا اللہ نے اہل حق کو فتح سے ہمکنار کیا اور باطل کو رسوا کیا بعد ازاں سا تھیو ں کے مشورہ سے مناظر اہل السنہ نے اپنے موضو ع پر محقق اور مدلل بیان ارشاد فرمایا جس میں اپنے دلائل کے بل بوتے ’’باطل تحقیق‘‘ کو کھو کھلا کر دیابیان کے بعد سوالا ت جوابات کی ایک نشست ہوئی جو گھنٹہ بھر رہی آخر کارمناظر اہل السنۃ مولانا مقصود احمد فا تح مناظرہ بن کر غیرمقلدیت کیلئے ایک دا غ رسوائی چھوڑ کر واپس تشر یف لے آئے ۔ اللہ تمام اہل السنۃ کو باطل اور اہل باطل کے تمام شرور سے محفوظ فرمائے ۔آمین

 

Read 3889 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) فتح مبین در مناظرہ حیا ت خاتم النبیین

By: Cogent Devs - A Design & Development Company