AhnafMedia

اہل اللہ کی صحبت کی برکات

Rate this item
(6 votes)

اہل اللہ کی صحبت کی برکات

٭حضرت اقدس حکیم شاہ محمد اخترمدظلہ‘

بالا کوٹ کے مجاہدوںکا قافلہ جارہا تھا،راستے میں ایک شخص اس غرض سے کھڑا تھا کہ ایک نظر مجاہدین کے اس قافلہ کو دیکھ لوں جس میں سید احمد شہید اور مولانامحمد اسماعیل شہید جیسے اولیاء ہیں،سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ حسب عادت نیچے دیکھ کر چل رہے تھے،اچانک جو نظر اُٹھائی تو آپ کی نظر اس شخص کی نظر سے ٹکرائی تو ایک ہی نظر میں اللہ نے اس کو کیا دے دیا کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوتا تو مسجد میں روشنی ہوجاتی تھی۔ حضرت مولانا یعقوب رحمۃ اللہ علیہ نے جو حکیم الامت کے استاد تھے ایک مرتبہ فرمایا:’’ معلوم کرو کہ یہ کون آتاہے ؟جس کے آنے سے مسجد روشن ہوجاتی ہے ۔‘‘جب وہ حضرت کے پاس لائے گئے تو حضرت نے پوچھا :’’آپ کے آنے سے مسجد کیوں روشن ہوجاتی ہے آپ ایسا کیا عمل کرتے ہیں؟‘‘وہ رونے لگے کہ حضرت میرے پاس کوئی عمل نہیں ہے بالاکوٹ جہاد کے لیے جب حضرت سید صاحب کا قافلہ جارہا تھا میں بھی راستہ میں کھڑا دیکھ رہا تھا تو سید احمد شہید کی نظر سے میری نظر مل گئی اس کے بعد سے یہ کیفیت پیداہوگئی۔

میرے شیخ شاہ ابرار الحق نے حکیم الامت کے انتقال کے بعد خواجہ صاحب کو پیر بنایا اور جب خواجہ صاحب کا انتقال ہواتوحضرت عبدالرحمن صاحب کیملپوری جو مفتی احمد الرحمن صاحب کے والد اور حکیم الامت کے خلیفہ تھے ان سے فوراً رجوع کیا تاکہ سرپربڑوں کاسایہ رہے اور جب ان کا انتقال ہواتومولاناشاہ عبدالغنی صاحب کواپنا مربی بنالیابلکہ حضرت والاخود بھی حکیم الامت کے خلیفہ ہیں۔اللہ مرتے دم تک بزرگوں کاسایہ ہم کو نصیب فرمائے۔آمین ۔اس پر میرے دو شعر ہیں ؎

میری زندگی کا حاصل،میر ی زیست کا سہارا

تیرے عاشقوں میں جینا ، ترے عاشقوں میں مرنا

مجھے کچھ خبر نہیں تھی تیرا درد کیا ہے یارب

ترے عاشقوں سے سیکھا تیرے سنگ در پر مرنا

میںطبیہ کالج کی پڑھائی کے زمانہ میں مولانا شاہ محمد صاحب کے یہاں تین سال الہٰ آباد میں رہا ہوں۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ انہوں نے تقریر کی تو مولانا شاہ فضلِ رحمن گنج مرادآبادی صاحب دامت برکاتہم نے اعلان کیا کہ آج آپ لوگوں نے مولانا کی جو تقریر سنی تھی توسمجھ لو کہ شاہ فضل ِرحمن صاحب گنج مراد آبادی کی تقریر سن لی،اللہ نے اُن کا سارا انہیں فیض عطافرمایاہے اورمولانا شاہ محمد صاحب ایسے نقشبندی تھے کہ بڑے بڑے چشتیوںکو اپنا غلام بنالیا تھا۔ان کے سارے اشعار عشق ومحبت میں ڈوبے ہوئے ہیں اصل مقصود سلاسل اربعہ نہیں مقصود اللہ تعالی کی ذات ہے اگر ائیر پورٹ جانے کے چار راستے ہیں تو بتائیے!اصل مقصود راستے ہیں یاائیرپورٹ پہنچنا ہے ؟ظاہر بات ہے کہ مقصود ائیر پورٹ پہنچنا ہے اسی طرح ہراللہ والے کی عزت کرو چاہے وہ کسی بھی سلسلے کاہوچونکہ مقصود سب کا اللہ کی ذات ہے کسی طریق میں ذکربلند آواز سے ہے تو کسی میں آہستہ ہے لیکن اتباع سنت سب میں مشترک ہے۔ لہذا اس میں تفریق کرنے والے نادان ہیں میرا شعر ہے ؎

نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے

اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

اور سنت پر عمل کرنے کے لیے ہی بزرگوں نے ہمیں ذکر بتایا ہے ،کسی نے جہری بتایاہے کسی نے سِری۔ جیسا پیر بتائے ویسا ہی کرو !لیکن مقصد اتباع سنت ہو،اگر کوئی شخص روزانہ حضورe کی زیارت کرتا ہے لیکن سنت پر عمل نہیں کرتا بلکہ خلاف سنت عمل کرتا ہے تو وہ شخص حضورeکامبغوض ہے اور اگر کسی شخص نے خواب میںحضورeکو کبھی نہیں دیکھامگر اس کاعمل سنت کے مطابق ہے تو وہ حضورe کا محبوب ہے ۔یہ کمالات اشرفیہ میں لکھا ہے جس کا دل چاہے دیکھ سکتاہے ابوجہل تو حضور e کو بیداری کی حالت میں دیکھتا تھالیکن کیافائدہ ہوا؟اس کو عمل نہ کرنے کی وجہ سے کچھ نہ ملا۔ لہذا اتباع سنت سب سے بڑی نعمت ہے ،حضورeکی زیارت کو اللہ سے مانگو لیکن اگر نصیب نہ ہوتودل چھوٹا نہ کرو! اتباعِ سنت کرتے رہو،بس وہ حضورeکے نزدیک محبوب ہے ۔

حضرت مولانا شاہ محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نقشبندی بزرگ تھے اورہمارے شیخ کے بھی شیخ تھے ہمارے یہاں چاروں سلسلے میں بیعت کرتے ہیں،حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں چاروں سلسلے ملتے ہیں۔ہم اورہمارے شیخ کے داماد حکیم کلیم اللہ صاحب کے بارے میں حضرت نے اپنے خدام کی موجودگی میںفرمایاکہ میں آپ دونوںکو خلافت دیتا ہوں تو میں اللہ کی رحمت سے نقشبندی سلسلہ میں بھی خلیفہ ہوں یہ بھی انعام ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ جو بھی اللہ والا ہواس سے محبت کرو،یہ فرق مت کرو کہ یہ چشتی ہے اور قادری ہے اور وہ نقشبندی ہے اس لیے کہ سب کامقصد اللہ کی ذات ہے ۔

Read 5026 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) اہل اللہ کی صحبت کی برکات

By: Cogent Devs - A Design & Development Company