AhnafMedia

پسِ پردہ کیاہے ؟؟

Rate this item
(3 votes)

پسِ پردہ کیاہے ؟؟

٭ابو زبیر مولانا چر اغ صا دق

یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ غیر مقلد علما ء ومصنفین اپنی اپنی کتا بوں میںمسلکی پاسداری میں اس قدر مبا لغہ سے کام لیتے ہیںکہ جھوٹ بولنے سے بھی در یغ نہیں کرتے اور غیر مقلدین کے جھوٹا ہو نے کانہ صر ف ہمارا دعو ی بلکہ خود ان کے اپنوں کو بھی اس کا اعترا ف ہے مثلا :

1: غیر مقلدین کے مشہو ر ومعر وف مو رخ محمد اسحا ق بھٹی ،نما ز کے بعد ہا تھ اٹھا کر دعا نہ مانگنے والے غیرمقلدین حضرات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

’’پھر یہ با ت بھی ان کے نزدیک متحقق ہو گئی ہے کہ نما زکے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کی روآیت کے راوی ضعیف ہیں اس تحقیق کے بارے میں اس فقیر پر تقصیر کی مؤدبانہ گذارش ہے کہ کیا وہ راوی ہم سے بھی ضعیف ہیں جو بات با ت میں غلط بیا نی کر تے قدم قدم پر جھوٹ بولتے اور ہر معا ملہ میں دوسروں کو دھو کہ دیتے ہیں۔‘‘

2: قا ضی عبدالا حد خانپوری غیر مقلد لکھتے ہیں :

’’اس زمانہ کے جھوٹے اہلحدیث مبتدعین ،مخا لفین، سلف صا لحین جو حقیقت ما جا ء بہ الرسول سے جا ہل ہیں ،وہ صفت میں وارث اور خلیفہ ہوئے شیعہ وروافض کے۔‘

قاضی صا حب نے اپنے زمانہ کے اہل حدیثو ں کو جہا ں بدعتی، اسلا ف کا مخا لف ،دین نبوی سے جاہل اور شیعہ وروافض کا خلیفہ کہا ہے ،وہا ں انہیںجھوٹا بھی قرار دیا ہے۔

3: داودر از غیرمقلد لکھتے ہیں:

’’نصف صدی سے بھی زائد عر صہ سے جما عت اہل حدیث کے اندر بھی جھوٹے مدعیان اما رت نے جماعت کا شیرازہ تتر بتر کر دیا اور ابھی تک اس قسم کے امیر کئی جگہ ٹپک رہے ہیں۔

راز صاحب کی تصریح کے مطابق جماعت اہل حدیث میں جھوٹے مدعیان امارت عرصہ دراز سے چلے آرہے ہیں ۔

4: اخبا ر محمد ی دہلی کے ایڈیٹر محمد غیر مقلد ،حافظ روپڑی غیر مقلد کے متعلق لکھتے ہیں:

’’یہ مولوی صا حب جھوٹے بد عقیدہ ہیں اسے علم دین سے بلکہ خو د دین سے بھی مس نہیں لہذ ا ایسے جہلا ء کا ہم عقیدہ ہونا اپنا ایمان بر با د کرنا ہے۔‘‘

غیر مقلد اڈیٹر نے روپڑی صا حب کو بد عقیدہ ، دین سے نا وا قف اور جاہل قرار دیتے ہو ئے ان کے جھوٹا ہونے کا اعلا ن کر دیا ہے ۔

5: ابو عبداللہ امر تسری ،روپڑی صا حب کے بارے میںلکھتے ہیں :

’’یہ بزر گ صرف جھوٹ بولتے نہیں بلکہ جھوٹ از خو د گھڑتے ہیں۔ ‘‘یاد رہے کہ جھوٹ گھڑنے والے روپڑی صاحب کے متعلق اسحا ق بھٹی غیر مقلدلکھتا ہے: ’’برصغیر کے علمائے اہل حدیث میں جنا ب حا فظ عبداللہ روپڑی نے بڑی شہر ت پائی ۔‘‘

روپڑی صا حب دو واسطو ں سے زبیر علی زئی کے استا د ہیںاس طر ح کے علی زئی شاگرد ہیںحاجی اللہ دتہ کے (۴)وہ شا گر د ہیں ابو السلا م محمد صدیق سرگودھوی کےاور وہ شا گر د ہیں عبداللہ روپڑی کے۔

6: غیر مقلدین کی کتا ب ’’الا ربعین ‘‘میں ثنا ء اللہ امر تسری کے متعلق لکھاہے :کہ وہاں تو فقط جاہلوں کے خر اب کر نے کے واسطے زبانی جمع خر چ ہے یا جھوٹے اشتہا رات نکالنے پر زور ہے۔ ‘‘

جھوٹے اشتہا رات شائع کرنے والے’’ ثنا ء اللہ امر تسری‘‘ کو ،غیر مقلدین امت محمدیہ کا ہیرو قرار دیتے ہیں

7: اسی ’’اربعین ‘‘کتا ب میں امر تسری کے بارے میںلکھا ہے:

’’المبتدع، الضال،المضل ،المخا دع، الکذاب ثناء اللہ یعنی ثنا ء اللہ بدعتی ، گمر اہ کرنے والا ، دھوکہ با ز اور بہت بڑا جھوٹا ہے۔ ‘‘

اسی اربعین میں امر تسری کے متعلق یہ بھی لکھا ہے:فلا ریب فی انہ دجال من الدجاجلہ یعنی اس میں کسی قسم کا کوئی شک نہیںکہ وہ دجا لو ں میں سے ایک دجا ل (بڑا فریبی )ہے ۔‘‘

8: غیر مقلدین کی کتا ب ’’فیصلہ حجا زیہ ‘‘میں لکھا ہے :

’’مولوی ثنا ء اللہ جا ہل ،دجال نے ایک رسالہ لکھا ہے اس میں سوائے دجا لیت، کذب وجہالت اور دھوکہ با زی کے کچھ بھی نہیں۔‘‘

9: اسی فیصلہ حجا زیہ میں امر تسری کے متعلق لکھا ہے:

’’اس کی نقل پر کب اعتما د ہو سکتا ہے کیونکہ پر لے در جے کا کذا ب ومبا ہت (بہتانی)ہے۔‘‘

یعنی حجا ز کا فیصلہ یہ ہے کہ غیر مقلدین کے’’ شیخ الا سلا م امر تسری ‘‘ پر لے درجے کے جھوٹے ہیں ۔اسی طرح فیصلہ مکہ میں بھی انہیں جھوٹا کہا گیا ہے۔

10: امر تسری نے کہا کہ مولوی غلا م العلی مر حوم کے جنا زہ میں غزنوی حضرات نے شر کت نہیں کی

(2)(دو ورقی اشتہا ر)عبدا لعزیز سیکرٹری جمعیت مر کزیہ اہلحدیث ہند ،مذکورہ با ت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:’’یہ با لکل جھوٹ ہے کہ غزنوی ان کے جنا زے میں شامل نہیں ہو ئے غزنوی اور سا را شہر انکے جنا زے میں شامل تھا ۔‘‘ ۔

Read 3182 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) پسِ پردہ کیاہے ؟؟

By: Cogent Devs - A Design & Development Company