AhnafMedia

آخر مان ہی گئے نا !!!

Rate this item
(6 votes)

آخر مان ہی گئے نا !!!

٭مولانا رضوان عزیز

٭مولانارضوان عزیز

5: اورمبشر ربانی کی راگنی بھی سنتے چلیے وہ کس دھن میں ان دواصول کی قوالی گارہے ہیں ۔

’’ہمارے عقائد واعمال کا اثبات اللہ کے قرآن اورنبی محمدﷺ کی حدیث وسنت سے ہوتا ہے۔ یہ دوچیزیں اصل الاصول ہیں۔‘‘

مزیدلکھتے ہیں:

’’جب کوئی شخص قرآن وحدیث سے علٰیحدہ ہوجاتاہے اوراللہ رسول کے علاوہ کسی کی اطاعت کواپنے اوپر فرض کرلیتا ہے تو پھر گمراہی کادروازہ کھل جاتاہے اورامت مسلمہ کی تباہی وبربادی کا باعث بن جاتاہے۔‘‘

علی زئی صاحب!ذرااس عبارت کودوبارہ پڑھیے تمہارے نام نہاد شیخ الاسلام مبشر ربانی نے قرآن وحدیث کے علاوہ کسی تیسری چیز کو گمراہی اورامت کی بربادی قرار دیاہے۔مگر آپ نے اجماع امت اورقیاس، اجتہاد،آثارِسلف صالحین کو اختیارکرکے کہیں مبشر ربانی کے تیارکردہ گمراہی اورتباہی کے چوکھٹے میں اپنی تصویر تو نہیں ٹانگ دی؟ یا پھر اپنے ہی مسلک والوں کو صرف قرآن وحدیث کا نعرہ لگانے کے جرم میں آپ جھوٹا اورفتنہ پرور ثابت کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

خیر! یہ آپ کے گھر کا مسئلہ ہے مبشر ربانی جھوٹا اور فتنہ پرورہے یا آپ امت مسلمہ کی تباہی کاذریعہ ہیں؟

6: آپ کااستاد بدیع الدین راشدی اپنے ایک فتوی میں کہتا ہے:’’ ہم قرآن وحدیث کے علاوہ کسی اورچیز کوسند نہیں سمجھتے۔‘‘

یہ ہیں آپ جیسے لوگوں کے جھوٹے اورفتنہ پرور شیخ۔ جوقرآن وحدیث کے علاوہ کسی اور چیزکوسند نہیں سمجھتے اورایک آپ ہیں کہ اپنی’’ تشکیک ‘‘کو تحقیق سمجھ کراپنے ہی مسلک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں؟؟؟

7: آپ کاایک اور پروفیسرجس کی صدارت میں آپ مناظرے کرتے تھے اور’’ہار‘‘جاتے تھے،طالب الرحمان۔ وہ اپنی کتاب ’’آئیے عقیدہ سیکھیے‘‘ کے صفحہ نمبر ۲۵۲پرخود ساختہ سوال کاجواب دیتے ہوئے لکھتا ہے:

’’صحیح راہ یہی ہے کہ قرآن وحدیث کو معیاربنایا جائے شرعی امورمیں عقل کودخل نہ دے اور ان ہی دوچشموں یعنی قرآن حدیث سے روح کو سیراب کیاجائے۔‘‘

حافظ زبیر صاحب !یہ بھی آپ ہی کے اہل حدیث ہیں جنہوں نے صرف دوقسموں اوردواصولوںکانعرہ بلندکیا ہے اورآپ نے انہیں جھوٹااورفتنہ پرور قرار دیاہے۔ مگر طالب الرحمن نے یہ بات کہہ کر کہ’’ شرعی امور میں عقل کودخل نہ دے۔‘‘ اپنی کم عقلی بلکہ بے عقلی پر بڑا اچھا پردہ ڈال لیا ہے، مگر جناب!اجتہاد تو ہوتا ہے عقل کے ساتھ ہے اورآپ کے فرقے میں عقل کااستعمال ایسے حرام ہے جیسے اسلام میں شراب حرام۔ مندرجہ بالاطالب… کی تحریر سے واضح ہے لیکن تم کہہ رہے ہوکہ’’ اجتہاد جائز ہے ۔‘‘

طالب الرحمن کہتا ہے کہ سیدھی راہ شرعی امور میں عقل کااستعمال نہ کرنا ہے مگر جناب الٹی بانسری بجا رہے ہیں۔

خدایایہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

کہ درویشی بھی عیاری ہے،سلطانی بھی عیاری

8: جناب علی زئی صاحب !آپ کے شیخ طالب الرحمان نے آپ کے فرقے اھل حدیث کی کیسی گت بنائی ہے اور اسے گمراہ قراردیاہے چنانچہ انہوں نے ایک سوال خود بنایا یا واقعۃ ان سے کسی نے پوچھا ۔

س : گمراہ فرقے کون سے ہیں؟

ج: وہ جو قرآن وحدیث کے علاوہ کسی تیسری چیز کی طرف دعوت نہ دیں ۔

اس کے برعکس آپ کہہ رہے ہیں:’’ اہل حدیث کے خلاف بعض جھوٹے اور فتنہ پروریہ پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ اہل حدیث کے نزدیک شرعی دلیلیں صرف دوہیں: قرآن وحدیث ،تیسری کوئی دلیل نہیں۔‘‘

ہم نے آئینہ سامنے کر دیاہے طالب الرحمن کے نزدیک قرآن وحدیث کوچھوڑ کر تیسری چیز (اجماع، قیاس، اجتہاد، اولیٰ غیراولیٰ مصالح مرسلہ وغیرہ) کی طرف دعوت دے کر آپ اورآپ کا فرقہ گمراہ ہوا یاپھرصرف دواصولوں کی رٹ لگاکر طالب الرحمن اور اس کا فرقہ جھوٹا اورفتنہ پرور ہوا؟ وقالت الیھودلیست النصاریٰ علٰی شیٔ وقالت النصاریٰ لیست الیھود علی شیٔ…

’’یہودی کہتے ہیں عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں اورعیسائی کہتے ہیں یہودیوں ے پاس کچھ نہیں۔‘‘ بالکل اسی طرح فرقہ اھل حدیث کا ایک گروہ (زبیرعلی زئی ) کہتاہے: ’’جو کہے اھل حدیث کے دواصول ہیں، وہ جھوٹا اورفتنہ پرور ہے۔‘‘ دوسرا گروہ( جن کی عقل بقول ان کے استعمال کے الزام سے بری ہے) وہ تیسری چیز کی دعوت دینے والے کوگمراہ کہہ رہے ہیں۔‘‘

یہ پہلے اپنے گھر کا فیصلہ خودکرلیں کہ کون گمراہ ہے؟ اورکون جھوٹااورفتنہ پرور؟ اھل السنۃ والجماعۃ پر تبرا بازی پھرکرلیں۔ ھم آپ کو اس سے منع نہیں کریں گے۔

ہم نے ہر حال میں اس شوخ کے گن گائے ہیں

دے چکے داد وفا داد جفا بھی دیں گے

9: آپ کے خطیب الہند محمدجوناگڑھی اپنی کتا ب ’’طریقِ محمدی ‘‘میں رقم طراز ہیں:

’’برادران! آپ کے دو ہاتھ ہیں اوران دونوں میں دوچیزیں شریعت نے دے دی ہیںایک میں ہے کلام خدا اوردوسرے میں کلام رسول اللہﷺ،ایک میں خدا کی عبادت اوردوسرے میں رسول اللہﷺ کی اطاعت۔اب نہ تیسرا ہاتھ نہ تیسری چیز۔‘‘

آپ کے جونا گڑھی صاحب تو تیسری چیزکے وجود کے سرے سے قائل ہی نہیں، مگر جناب نے انہیں جھوٹا اورفتنہ پرور قراردے کر جانے کہاں سے تیسرا ہاتھ نکال کر اجماع امت ،اجتہاد،آثار سلف صالحین، قیاس، اولیٰ غیر اولیٰ اورمصالح مرسلہ وغیرہ پکڑ لیے حالانکہ آپ کے پیشوائوں کے تیار کردہ دین میں توتیسری چیز کولینا،خدا کے عذاب کو دعوت دینا ہے۔ مثلاً محمد جونا گڑھی مزید لکھتا ہے :

’’قرآن وحدیث کے ہوتے ہوئے ادھر ادھر جھانکنا، تاکنا مسلمان کی شان نہیں بلکہ ایسا کرنا خداکے عذابوں کو مول لینا ہے اور اپنی جان کو ذلت میں ڈالنا ہے۔‘‘

’’علی زئی صاحب!شاید آپ کو بھی اپنے مسلک میں عزت راس نہیں آئی جوسب فرقہ اہل حدیث کے افراد کو جھوٹا اورفتنہ پرور کہہ دیا۔‘‘

10: آپ کا مسلک بھی عجیب’’ چوں چوں کا مربہ‘‘ ہے کہ اپنے ذاتی اجتہاد کو تو مانتا ہے اور دوسروں پربھی زبردستی مسلط کرتا ہے مگر دواصول کی رٹ لگانے والو! تمہارے نزدیک تو نبی ﷺ کی رائے اور اجتہاد بھی حجت نہیںتھی اورآج آپ اجماع امت اورقیاس کو مان رہے ہیں ؟؟؟

محمد جونا گڑھی لکھتا ہے :

’’بزرگوںکی مجتہدیوں اور امام کی رائے قیاس اجتہاد واستنباط اور ان کے اقوال توکیا؟شریعت اسلام میں توخود پیغمبرﷺ بھی اپنی طرف سے بغیر وحی کے کچھ فرمائیں تو وہ بھی حجت نہیں ۔‘‘ (یعنی نبی کا اجتہاد وقیاس حجت نہیں)

یہ حوالے زبیری مذہب میں جھوٹے اورفتنہ پرور قرار دیے جانے والے مسلک اھل حدیث کے سرخیلوںکے متعلق تھے جن کی فہرست بہت طویل ہے مگر’’ دل آزدہ شوی ورنہ سخن بسیاراست ‘‘ھم زبیرعلی زئی کو مزید کو بوکھلاہٹ کا شکار نہیں کرناچاہتے۔

Read 3578 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) آخر مان ہی گئے نا !!!

By: Cogent Devs - A Design & Development Company