AhnafMedia

ارشاد الحق اثری غیرمقلد کے جھوٹ

Rate this item
(3 votes)

ارشاد الحق اثری غیرمقلد کے جھوٹ

٭علامہ عبدالغفارذہبی

اثری جھوٹ نمبر۳۱:

جناب ارشادالحق اثری غیرمقلد لکھتاہے کہ رفع یدین نوہجری میں بھی کیاجاتاتھاحضرت مالک بن الحویرث وفدبنولیث میں آنحضرت e کی خدمت میں حاضر ہوئے بیس دن آپ کی خدمت اقدس میں رہے جب واپس جانے لگے تو آپ نے ان سے فرمایا تم اسی طرح نماز پڑھوجس طرح تم نے مجھے نمازپڑھتے دیکھا۔حضرت مالک ؓ فرماتے ہیں:’’ میں نے دیکھا آپ رکوع کوجاتے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے۔

تبصرہ:

سیدنا مالک بن الحویرث ؓ م ۷۴ھ نے جوآپe کونماز پڑھتے دیکھاتھا اس میں صاف لفظ اذا سجد واذا رفع رأسہ من السجود حتی یحاذی بھما فروع اذنیہہیں کہ آپ e جب سجدہ کرتے اور جب سجدہ سے سراٹھاتے تو کانوں کی لوکے برابر تک رفع یدین کرتے تھے ۔

اثری صاحب کایہ کہناکہ رکوع کو جاتے اوررکوع سے اٹھتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے ۔ اور سجدہ کی رفع یدین کوذکرنہ کرناکتنی بڑی بددیانتی اور جھوٹ ہے۔

اثری جھوٹ نمبر۳۲

جناب ارشاد الحق اثری غیرمقلد لکھتاہے کہ اسی طرح حضرت وائل بن حجر ؓ کی حدیث رفع یدین کے بارے میں معروف ہے غورفرمائیے حضرت وائل ؓ کی پہلی آمد۹ھ میں ہوئی…دوسرے سال سردیوں میں حاضری ۱۰ھ میں ہوئی …گویاآمدثانی کے بعد چھ مہینے میں آپ کا انتقال ہوا …اس مسلمہ حقیقت سے عیاں ہوتا ہے کہ انتقال کے پانچ چھ ماہ پہلے بھی آنحضرتe رفع یدین کرتے تھے۔ مدعیان نسخ رفع یدین پر لازم ہے کہ اس آخری پانچ چھ ماہ کی مدت میں نسخ ثابت کریں۔

تبصرہ: سیدنا وائل بن حجرؓ نے آپ e کی نماز کوبیان فرمایاجس میں صاف لفظ رفع یدیہ عند الرکوع عند السجود وفی روایۃ واذا رکع واذا سجد وفی روایۃ واذا رفع راسہ من السجود ایضا رفع یدیہ وفی روایۃ ورفع یدیہ مع کل تکبیرۃ واسانیدہ صحیحۃیعنی سجدوں کی رفع الیدین اورہرتکبیر کی رفع الیدین کاثبوت ہے۔

اب یہ تو سجدوں کی رفع الیدین کے تارکین پرلازم ہے کہ وہ سجدوں کی رفع الیدین ان ایام میں منسوخ ثابت کریں۔لہذا یہ اثری صاحب کاسجدوں کی رفع یدین کوچھپانا دجل وفریب کی عمدہ مثال ہے

اثری جھوٹ نمبر۳۳:

جناب ارشاد الحق اثری غیرمقلد لکھتے ہیں کہ’’ امام طحاوی نے کندھوں تک رفع یدین کاایک محل توتلاش کرلیامگر شاید یہ یاد نہ رہا کہ دوسری بارسردیوں کے ایام میں حضرت وائل کی ا ٓمد اور کمبل میں کندھوں تک رفع یدین کرنے کاجس روایت میں ذکرہے اسی میں رکوع کوجاتے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے بھی رفع یدین کاذکرموجود ہے۔‘‘

تبصرہ: سیدنا وائل بن حجر ؓ سے مروی جس حدیث کاامام طحاوی نے اشارہ کیاہے وہ امام شریک القاضی کے واسطہ سے مروی ہے جسے امام ابودائود نے بھی روایت کیا ہے دیکھئےاوراس میں رکوع کی رفع الیدین کاسرے سے کوئی ذکرہی نہیں ہے لہذا یہ اثری صاحب کاواضح ترین جھوٹ ہے۔

اثری جھوٹ نمبر۳۴:

اثری غیرمقلد نے لکھاکہ امام طحاوی نے کندھوں تک رفع یدین کاایک محل تو تلاش کرلیا۔ مگر شاید یہ یاد نہ رہا کہ دوسری بارسردیوں کے ایام میں حضرت وائل کی آمد اور کمبل میں کندھوں تک رفع یدین کرنے کا جس روایت میں ذکرہے اسی میں رکوع کوجاتے اوررکوع سے اٹھتے ہوئے بھی رفع یدین ذکر موجودہے ہے ملاحظہ ہو۔

تبصرہ:

اولا سیدنا وائل بن حجر ؒ کی حدیث من طریق شریک القاضی ؒ مسند احمد ج۴ص۳۱۶رقم الحدیث ۱۸۸۷۱میں رکوع ورفع من الرکوع کی رفع یدین کاسرے سے نام ونشان ہی نہیں۔ ثانیا امام طحاوی نے واشار شریک الی صدرہ کی تصریح فرمائی ہے طحاوی ج۱ص۱۴۵اوروہ حدیث ابوادائود ج ۱ ص ۱۱۲ وغیرہ میں موجود ہے لہذا یہ اثری غیرمقلد کاسیاہ ترین جھوٹ ہے۔

اثری جھوٹ نمبر۳۵:

جناب ارشاد االحق اثری غیرمقلد نے علامہ سندھی کے حوالہ سے لکھاکہ یہ ان کے مسلمہ اعتبار سے آخری عمر کاعمل ہے(یعنی حدیث مالک بن الحویرث ؓ وغیرہ) لہذا اس بارے میں نسخ کادعوی تناقص کے قریب ہے اورآنحضرتe نے حضرت مالک اور ان کے ساتھیوں سے فرمایاتھاکہ تم اسی طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے دیکھاہے۔

تبصرہ:

اثری صاحب کاعلامہ سندھی کی تقریر وتحریر سے یہ ثابت کرناکہ رکوع کی رفع یدین آخری عمر کا عمل ہے جومنسوخ نہیں ہے اور منسوخ قراردیناتناقص ہے چندوجوہ سے باطل ہے۔

اولاً: سیدنا مالک بن الحویرث ؓ سے سجدوں کی رفع الیدین ہی کامرفوعا ثبوت ہےوثانیا ًبتصریح علامہ سندھی وکان یفعل ذلک احیانا۔الخ۔یعنی رفع الیدین عند السجود احیانا کے الفاظ بیان کیے ہیں ۔

ثالثاًاگر مذکورہ تقریر علامہ سندھی کو مانناہے توپھرسجدوں کی رفع الیدین کاعمل جو آپ کے ہاں آخری عمل ہے کومنسوخ قراردینا بھی تناقص ہے لہذا اثری صاحب کاحدیث مالک بن الحویرثؓ سے محض اپنے عمل والی رفع الیدین ثابت کرناجھوٹ ہے۔

Read 4387 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) ارشاد الحق اثری غیرمقلد کے جھوٹ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company