AhnafMedia

شیطان کے ولی خنگر

Rate this item
(5 votes)

شیطان کے ولی خنگر

٭مولانا محمدرضوان عزیز

ہواکے دوش پہ اڑنے والابرگ خزاں رسیدہ اپنے مستقبل سے لاعلم ہوتاہے کہ کسی کے گھر کے آنگن میں گرے گا یاکوڑا کرکٹ کا ڈھیر اس کامسکن ٹھہرے گا بعینہ اسی طرح اپنے مرکز اور اسلاف سے کٹا ہوا ’’فرقہ اہل حدیث‘‘ بھی وہ اونٹ ہے جس کاآخر تک پتہ نہیں چلتاکہ کس کروٹ بیٹھے گا۔ اگر کسی کی تعریف پرآئے تو زمین آسمان کے قلابے ملا دیتا ہے اورمذمت پر آئے تو اسے پاتال میں پہنچا کربھی مطمئن نہیں ہوتاغیرمقلدین کایہ دورُخا ذوق تحقیق کسی بھی شخصیت یاکسی بھی شرعی مسئلے پرکبھی کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا۔ الّاقلیل۔ مثلاً امام بخاری کے قصیدے پڑھ کر اپنے پیٹ پالنے والا یہ فرقہ جس کے مسلک کا دارومدارہی ’’بخاری‘‘ کی چند ایک احادیث کی غلط تشریح کرنے پرہے۔ جب اپنے تحقیق کے نشتر سے اسلاف کی تحقیقات کاپوسٹ مارٹم کرتے امام بخاری تک پہنچا تو اپنے اُس محسن کی بھی پگڑی اُچھال دی۔ گمراہی کی دلدل میں پھنسا ضلالت کے اندھیروں میں ڈوبا’’ حق کی تلاش‘‘ میں سرگرداں اس فرقے کے ایک فرد نے ایک کتاب بنام ’’تلاشِ حق‘‘لکھی۔

چونکہ تاحال یہ فرقہ حق سے محروم ہے اور ’’تلاش گمشدہ‘‘ کے بینرز اٹھائے اس کے محققین صبح و شام ’’تلاش حق‘‘ میں اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں مگر حق ہے کہ ان کے لیے عنقا ہوتا جا رہا ہے، اس کی وجہ پھر کبھی سہی۔ سرِدست امام بخاری ؒکی بے قدری یا دوسرے لفظوں میں امامِ بخاری کے بارے میں غیرمقلدین کے ایک فیصلے پر مطلع کرنا مقصود ہے۔ کہ احادیث بخاری کو بطور ڈھال استعمال کرنے والوں کے امام بخاریؒ کے بارے میں کیا نظریات ہیں؟؟؟

دیکھنے والے ہوش میں رہنا سب دھوکہ ہی دھوکہ ہے

ملبوس بڑے بد صورت ہیں لباس بڑے بھڑ کیلے ہیں

تلاش حق نامی کتاب مؤلفہ ’’ارشاداللہ مان‘‘ جوکہ فرقہ اہل حدیث کے ’’ولی خنگر‘‘ مبشر احمد ربانی کی نظر ثانی شدہ ہے… نظر ثانی کا مطلب ہے کہ نظرِ اول جسے بصیرت کہتے ہیں اس سے ربانی صاحب چونکہ محروم ہیں اس لیے نظر ثانی یعنی ظاہری بصارت سے ہی کام چلاتے ہیں…

اس کتاب کے ص655 پر ’’نبیe کاخواب میں آنا‘‘ نامی باب قائم کیا اورخواب میں آپ e کی زیارت کے ہونے کے مختلف طریقوں سے مذاق اڑانے کے بعد لکھتا ہے:’’اس خواب کے عقیدہ کا اگر قرآن کی روشنی میں جائزہ لیاجائے تو معلوم ہوگا کہ اس عقیدہ کی عمارت بغیر بنیاد کے قائم ہے یہ عقیدہ تو آیات قرآنی کاصریح کفر کرتاہے۔‘‘

یہ تو وہ فتوی یہ ہے جس نے ائمہ اسلاف کو اپنی تکفیری مشین کی لپیٹ میں دے دیا اور امیر المؤمنین فی الحدیث امام بخاری ؒ بھی اس صریح کفریہ عقیدہ کے ہمنوا نکلے کیونکہ امام بخاری ؒ باقاعدہ خواب میں آپﷺ کی زیارت کا باب قائم کیا’’کتاب التعبیر باب من رایٔ النبی ﷺ فی المنام‘‘ میں آپ ﷺ کافرمان مبارک ذکر کرتے ہیں:

’’ان اباھریرہ قال سمعت النبی ﷺ یقول من رانی فی المنام فسیرانی فی الیقظۃ ولایتمثل الشیطان بی ۔‘‘

آپe نے فرمایا:’’جس نے مجھے نیند (خواب )میں دیکھا عنقریب وہ بیداری میں بھی میری زیارت کرے گا اورشیطان میری شکل میں نہیں آسکتا۔‘‘

اگر امام بخاری اس حدیث کونقل کرنے پر اکتفاء کرتے تو کج فطرتی کے ہاتھوں مجبور زبیر علی زئی اورمبشر ربانی شاید دورازکارتاویلات فاسدہ کر لیتے جیساکہ بیسیوں مسائل میں تاویلات وتحریفات انہوں نے کی ہیں(کما لا یخفٰی علیٰ اھل العلم)مگر امامِ صاحب نے اپنی بخاری شریف کے اسباب تالیف میں سے تیسرا سبب بھی آپe کی زیارت کرنے کو بتایا ہے۔ امام صاحب فرماتے ہیں: ’’وثالثاًمارای فی المنام… رایت النبی ﷺ کانی واقف بین یدیہ و بیدی مروحۃ اذب بھا عنہ‘‘فظھرمن تعبیرہ انہ یذب عنہ ﷺ الکذب۔‘‘امام بخاریؒ فرماتے ہیں:’’ میں نے خواب میں نبی کریمﷺ کودیکھاکہ میں آپe کے سامنے کھڑاہوں اور میرے ہاتھ میں پنکھاہے جس سے آپ e سے مکھیوں کوہٹارہاہوں ۔‘‘

اب غیرمقلدین کے نزدیک خواب میں زیارت آیاتِ قرآنیہ کاصریح کفر ہے تو امام بخاری ؒ(معاذ اللہ)صریح کافر ہوئے یہ غیرمقلدین کاوہ خطرناک فیصلہ ہے جو انہوں نے امام محمد بن اسماعیل البخاری کے بارے میں صادر فرمایا ہے کہ ان کو خواب میں آپ e کی زیارت کرنے کے جُرم میں صریح آیات قرآنیہ کا کافر قرار دیا۔

جناب معاون محقق نے مقدمہ میں لکھاہے کہ’’ قرآن و سنت کے بکھرے ہوئے پھولوں کوایک گلستان میں جمع کردیاہے…نیزیہ جویانِ حق وصداقت اورگم گشتگان راہ کے لیے مینارۂ نور ہے ۔ ‘‘

(ابوالحسن مبشر ربانی مقدمہ تلاش حق ص۴۰)

بخاری، بخاری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے کس طرح امام بخاری کو دبے لفظوں میں قرآن کا منکر اور جھوٹے عقیدہ والا قرار دے رہے ہیں ۔ جن کا نام لے کر نذرانے بٹورتے ہو ان کے ساتھ تمہارا یہی سلوک ہے اور کیا بخاری پر ایسے اعتماد ہوتا ہے!!!

جن کے سینوں میں تھے دل پتھر کے تانبے کے دماغ ہم انہیں لوگوں کواحساس زیاں تک لے گئے

Read 2887 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) شیطان کے ولی خنگر

By: Cogent Devs - A Design & Development Company