AhnafMedia

خمیرہ پاپوش،صبح ،دوپہر،شام

Rate this item
(3 votes)

خمیرہ پاپوش،صبح ،دوپہر،شام

مولانا رضوان عزیز

تین میراثی چاندنی رات میں سفر کررہے تھے اچانک وہ ایک کلر والی زمین پرپہنچے جوچاندکی چاندنی میں پانی کی طرح چمک رہی تھی یہ اپنی عقل کی وجہ سے سمجھے کہ شاید سمندر ہے کپڑے اتارکرتیراکی شروع کردی اور جب وہ زمین ختم ہوئی تو باہر نکل کرکہنے لگے ہم آپس میں گنتی کر لیں کوئی ساتھی ڈوب تو نہیں گیا اب تینوں نے باربار گنتی کی مگر ہر دفعہ ایک کم ہوتابڑے پریشان تھے اچانک ایک جٹ ( غالبا عبداللہ عابد)کا ادھر سے گزر ہوا انہوں نے جوتا اتارا اور تینوںکو تین تین جوتے مارے یعنی ایک ایک کیونکہ تینوں کے نزدیک تین ایک ہے(تین طلاق کے مسئلہ کی طرف اشارہ ہے)

مرزائی بھی اسے تین کو ایک کہتے ہیں(۱)مسعودی بھی تین طلاق کوایک کہتے ہیں۔(۲)اور غیر مقلدین بھی تین کو ایک کہتے ہیں (۳) اور ان کی تعداد پوری کر دی وہ بہت شکر گزار ہوئے کہ وڑائچ صاحب! مہربانی آپ کے اس خمیرہ پاپوش (جوتوں کاخمیرہ )نے ہمارا گم شدہ آدمی ساتھ ملادیا۔بعینہ اسی طرح اعداء اہل السنت کا وکیل افغان بھگوڑا اسماًزبیر عادۃ زنبور غیرمقلدمماتی جب غلط عقائد اوران عقائد کے حاملین کی گنتی کرنے بیٹھا تو میراثیوں کی طرح دو کا شمارکیا اور ہر دفعہ اپنی گنتی کرنا بھول گیا اورکہا قادیانی اورمسعودی حضرات کے یہ عقائد ہیں اور بلاحوالہ ان کی طرف( ۲۰) باتیں منسوب کیں راقم نے بھی محسوس کیاجب تک خمیرہ پاپوش نہیں کھلایاجائے گاگنتی پوری نہیں ہوگی لہذابحوالہ اسماًزبیرعادۃ زنبورکے پیش کردہ بیس مثالوں کے ساتھ تیسرے کوبھی باحوالہ ثابت کیا ہے کہ جناب بھی اسی بحرظلمات میں بھٹکنے والوں میں سے ہیں۔

سردست تو’’قافلہ حق‘‘ کے صفحات کی قلت کے باعث اس کی بیس مثالوں کاتجزیہ کیا گیا ہے آئندہ شمارے میں جناب کی خدمت میں کچھ ہدیہ بھی پیش کریں گے اگر اللہ نے توفیق دی تو فی الحال ہم فی کس تین تین جوتے لگاکر ایک شمارکرتے جائیںگے آخر میں جب بیس کوتین سے ضرب دیں گے 20x3=60ہوں گے۔مگر یہ تینوں فرقے پریشان نہ ہوں ان کے نزدیک 20 ہی ہوں گے کیونکہ ان کے نزدیک 1+1+1=1ہی ہوتا ہے ۔جب بندے پورے ہوجائیںتوبتادیں! شکریہ

 

۱: قادیانی اجماع امت کے منکرہیں۔

۲: مسعودی بھی اجماع امت کے منکرہیں۔

۳: غیرمقلدوں کاخطیب الہند محمدجوناگڑھی اجماع کا انکارکرتے ہوئے لکھتاہے :’’برادران ! آپ کے دو ہاتھ ہیں اور ان دونوں میںدو چیزیں شریعت نے دے دی ہے ایک میں ہے کلام خدا اور دوسرے میں کلام رسول۔ ایک میں خداکی عبادت دوسرے میں رسولe کی اطاعت اب نہ تیسرا ہاتھ نہ تیسری چیز۔ ‘‘

{۲}

۱: قادیانی سلف صالحین کی متفقہ فہم کے منکر ہیں۔

۲: مسعودی بھی سلف صالحین کی متفقہ فہم کے منکر ہیں۔

۳: غیرمقلدین کے ہاں بھی سلف صالحین کی متفقہ فہم نہیں بلکہ وہ فہم معتبرہے جو انہیں ہضم بھی ہو سکے جو ہضم نہ ہو وہ یہ کہہ کرچھوڑ دیتے ہیںکہ یہ متفقہ نہیں، شخصی رائے تھی۔ مثلاًشاہ ولی اللہ محدث دھلویaعقدالجیدکے باب تاکیدالاخذ بھذہ المذاھب الاربعۃ ولا تشدید فی ترکھا والخروج عنھاکے تحت فرماتے ہیں:’’قال رسول اللہe(اتبعوا السوادالاعظم) ولما اندرست مذاہب الحقۃ الابھذہ الاربعۃ کان اتباعھا اتباعاللسواد الاعظم والخروج عنھا خروجاًعن السواد الاعظم۔

حضرت شاہ صاحب aفرماتے ہیں کہ نبی کریمe نے فرمایا:’’سوادِاعظم کی پیروی کرو اور یہ واضح ہے کہ مذاہب حقہ ان چار(حنفی،شافعی،مالکی اورحنبلی) میں بندہیں ۔ان کی اتباع سوادِاعظم کی اتباع ہوگی اوران سے خروج سوادِ اعظم سے خروج ہو گا۔‘‘ یہ مذاہب اربعہ توسلف صالحین کی عمدہ فہم کا شاہکار ہیں مگر قادیانی،مسعودی اورغیرمقلدزنبوری طنبوری وغیرہ اس کے منکرہیں۔

{۳}

۱: قادیانی غیرقادیانیوں کو مسلمین نہیں سمجھتے اوران کی تکفیر کرتے ہیں۔

۲: مسعودی بھی غیرمسعودیوں کومسلمین نہیں سمجھتے اوران کی عملًاتکفیرکرتے ہیں۔

۳: فرقہ اہل حدیث بھی اپنے ماسواء کسی کومسلمان سمجھنے کے لیے تیارنہیں۔ ان کے مشہور غیر مقلد عالم مولوی حصارولی اپنی کتاب سیاحۃ الجنان بمناکحۃ اہل الایمان میں یاوہ گوئی کرتے ہوئے کہتا ہے :’’ حق مذہب اہلحدیث ہے اورباقی جھوٹے اورجہنمی ہیں۔‘‘

{۴}

۱: قادیانیوں کے نزدیک ان کے خلیفہ کی بیعت شرط ایمان ہے۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک ان کے امیرکی بیعت شرط ایمان ہے۔

۳: غیرمقلدوں کے نزدیک ہرشخص کااپنی تحقیق پرایمان لاناشرط ہے چاہے وہ تحقیق کتنی ہی کم عقلی پر مبنی کیوں نہ ہوگویاان کاہرفرد امام اورخلیفہ ہے۔

{۵}

۱: قادیانیوں کے نزدیک غیرقادیانی کے پیچھے نمازجائز نہیں ہے۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک غیرمسعودی کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔

۳: غیرمقلد عبداللہ بہاولپوری بھی غیر اہلحدیث کے پیچھے نمازکاقائل نہیںتھا۔

{۶}

۱: قادیانیوں کے نزدیک غیرقادیانی کی نمازہ جنازہ نہیں پڑھنی چاہیے۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک غیرمسعودی کی نمازجنازہ نہیں پڑھنی چاہیے۔

۳: عبداللہ بہاولپوری کے بیان کردہ اصول کے مطابق مسلک اہلحدیث میں توجنازہ بھی اس کا پڑھا جائے گا جوحق پرہوگا یعنی ان کے باطل گمان کے مطابق’’ اہلحدیث‘‘ ہوگا۔ وہ کہتے ہیں حق کی شان یہ ہے کہ وہ امام ہوں حق امام ہے اس کوہی امام رہنا چاہیے رسول اللہe کااس لیے کوئی امام نہیں بن سکتا تھا حتی کہ آپ کے جنازہ میں بھی کوئی آپ کاامام نہیں بنا۔

اس سے ثابت ہواکہ جنازہ اگران کے بقول غیراہلحدیث کاہوگاتووہ امام بن جائے اوریہ چیز ان کے نزدیک بالکل باطل ہے لہذاجس طرح قا دیانی اورمسعودی اپنے ماسواء کاجنازہ نہیں پڑھتے یہ غیر مقلدین بھی حیلوں بہانوں سے انکارکرجاتے ہیں۔

{۷}

۱ : قادیانی قرآن وحدیث سے غلط استدلال کرتے ہیں۔

۲ـ: مسعودی بھی قرآن وحدیث سے غلط استدلال کرتے ہیں۔

۳: غیرمقلد ین بھی غلط استدلال کرنے میں ان سے دوقدم آگے ہیں مثال کے طورپردیکھئے زبیر علی زئی مماتی اپنے ’’الحدیث‘‘ رسالے کے ص۳،۴ پرایک حدیث لکھتاہے کہ ابن عباس نے فرمایا لوگوں کو ہر جمعہ یعنی ہرہفتے میں ایک دفعہ حدیث بیان کیاکر!اگرتواسے نہیں مانتاتودودفعہ بیان کر… پھر فقہ الحدیث کے نام پرایک غلط استدلال کرتے ہوئے کہتاہے:’’اگرکوئی شخص ٹیپ ریکارڈ پر تلاوت سن رہا ہے اوراب کسی ضرورت کی وجہ سے ٹیپ بندکرتاہے اور توجب آیت کریمہ مکمل ہوجائے تب ٹیپ بند کرے یعنی درمیان میں اسے کاٹ نہ دے۔

اب پوری حدیث پڑھ لیں اورزنبورصاحب کاغلط استدلال پڑھ لیں واضح ہوگا کہ زیبر صاحب گنتی بھول گئے ہیں دو کوذکرکیاخودکوگننابھول گئے۔

{۸}

۱:ـ قادیانیوں کے نزدیک ان کے سلسلے سے خارج ہونے والاشخص مرتد ہے۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک ان کے سلسلے سے خارج ہونے والاشخص مرتدہے۔

۳: غیرمقلدابوالشکورحصارولی لکھتاہے:’’ سچافرقہ اورناجیہ’’ اہلحدیث‘‘ ہے باقی سب فی النار والسقر ہے الخ…

مزید عبداللہ پاگل پوری لکھتاہے: ’’ اہلحدیث حق غیراہلحدیث باطل ۔‘‘

جناب! آپ نے کون سااپنے ماسواء کو مرتد جہنمی کہنے میں کوئی کسر چھوڑی ہے مگر افسوس کہ اس میراثی کوگنتی یادنہیںرہتی۔

{۹}

۱: قادیانیوں کے نزدیک غیرقادیانی کی اقتداء میں حج اداکرناجائز نہیں ہے۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک غیرمسعودی کی اقتداء میں حج اداکرناجائز نہیں ہے۔

۳: فرقہ اہلحدیث میں بھی غیر اہلحدیث باطل ہیں اورباطل کی اقتداء جائز نہیں ہے کسی بھی باطل کو امام نہیں بنایاجاسکتا۔(۱)

انہوںنے اپنے ماسواء کوباطل کہہ کرچاہے حنفی، شافعی ہوںیامالکی یاحنبلی سب کی اقتداء کو ناجائز اورحرام کہاہے مگر شاید ضمیر نام کی کوئی چیز اس کمپنی کے پاس ہوتی ہی نہیں کہ سعودیہ عرب میں حنبلی اماموں کے پیچھے ان کی نماز ہوجاتی ہے اورحج بھی۔ یہ تحقیق ہے یا ان کے ریالوں میں کشش زیادہ ہے؟؟

{۱۰}

۱: قادیانیوں کے نزدیک قرآن وحدیث کی وہی تشریح معتبرہے جومرزاقادیانی اوراس کے خلفاء سے ثابت ہو۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک قرآن وحدیث کی وہی تشریح معتبرہے جومسعوداحمد BSC اور اس کے خلیفہ سے ثابت ہو۔

۳:ـ غیرمقلدین کے نزدیک قرآن وحدیث کی وہی تشریح معتبرہے جوکسی اہلحدیث غیرمقلدہی کی ہو چاہے وہ غیرمقلد کوئی بوتل فروش جاہل ہی کیوں نہ ہو۔مثلاًجب آپ e نے حضرت معاذt کو یمن کاحاکم بناکربھیجاتوپوچھامعاذ !کس چیز سے فیصلہ کرو گے اگر مسئلہ قرآن وسنت میں نہ ملے توانہوں نے فرمایامیں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گااس بات پرحضورe بہت خوش ہوئے۔

اب اس حدیث مبارک سے پوری امت مسلمہ نے یہی استدلال کیاہے کہ مجتہد اجتہاد کرے اور غیرمجتہدا س کی تقلیدکرے گا۔مگریہ بات ریال اورقربانی کی کھال جمع کرنے والی کمپنی نہیں مانتی بلکہ وہ اس کی ایک اورتشریح کرتے ہیں ۔مولوی ثناء اللہ امرتسری لکھتے ہیں ’’ افسوس ہے کہ اس حدیث کے معنی سمجھنے کی کوشش نہیں کی جاتی کہ یہ حدیث محکمۂ قضاء (جج یامجسٹریٹ)کے متعلق ہے اوربسااوقات جج کافیصلہ محکمہ اپیل میں جا کر ٹوٹ جاتاہے۔‘‘

یہ ہے جسے کہتے ہیں اندھے کواندھیرے میں بہت دورکی سوجھی مگر غیرمقلد اکثر یہی تشریح مانتے ہیں مگر اب بدھولوٹ کرگھر آرہے ہیں اوراجماع اجتہاد قیاس وغیرہ کوتسلیم کرنے لگے ہیں ہم توکہتے ہیں ۔اے عشق تیراشکریہ یہاں تک توآگئے۔

{۱۱}

۱: قادیانیوں کے نزدیک غیرقادیانیوںسے رشتے ناتے اورنکاح جائز نہیں ہے الایہ کہ ان کی بیٹیوں کواہل کتاب کے حکم میں لے کرمشرف بہ قادیانیت کرلیاجائے۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک غیرمسعودیوں کے ساتھ رشتے ناتے جائز نہیں ہیں۔

۳: غیرمقلدین کے نزدیک بھی یہی مسئلہ ہے ابوالشکور عبدالقادر حصارولی کہتاہے کہ :’’ مقلدین موجودہ دس وجہوں سے گمراہ ہیں اورفرقہ ناجیہ سے خارج ہیں جن سے مناکحت شادی جائز نہیں ہے۔ ‘‘

لطیفہ: مرزائیوں ،مسعودیوں اورغیرمقلدین کی امت مسلمہ میں سے یعنی حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی سے توکسی سے مناکحت جائز نہیں مگر آپس میں ان کی رشتہ داریاں جائز ہیں بلکہ جھوٹا مدعی نبوت مرزا قادیانی اہلحدیث کاداماد ہے۔مثلاًدیکھیے مرزا بشیراحمد ایم اے لکھتاہے:’’ والدہ صاحبہ نے روایت کیاہے کہ مرزا قادیانی نے محمد حسین بٹالوی سے اپنی دلی والی شادی کاذکرکیاتواس وقت بٹالوی صاحب کے پاس تمام اہلحدیث لڑکیوں کی فہرست رہتی تھی اورمیرصاحب بھی اہلحدیث تھے…ہمارانکاح مولوی نذیر حسین نے پڑھاتھا۲۷محرم۱۳۰۲ھ بروز پیر کی کی بات ہے اورمولوی نذیرحسین دھلوی کو۵ روپے اور ایک مصلی نذردیاتھا۔

اب سمجھ آیا خمیرہ پاپوش کے بغیر میراثی کوگنتی اوراپنی رشتہ داریاں یادنہیں رہتی۔

{۱۲}

۱: اہلحدیث اہلسنت سے قادیانیوں کوسخت چڑاوربغض ہے۔

۲: اہلحدیث اہلسنت سے مسعودیوں کوسخت چڑاوربغض ہے۔

۳: اورجناب کون سا اہل السنت والجماعت کی محبت میں مٹے جارہے ہیں بلکہ آپ کا فرقہ اہل سنت کہلوانے کی بجائے صرف اہلحدیث ہی کہلواناپسند کرتاہے اورائمہ اربعہ اوران کے متبعین سے بغض میں مرزائی اورقادیانی حضرات سے بھی دو قدم آگے ہیں مثلا ًامام ابوحنیفہ aکے بارے میں ان کی شان وعظمت پر لکھی گئی کتب کاجناب نے کس طرح انکارکیاہے الحدیث کے شمارہ نمبر۷۸ ص۴۰ پر کلید التحقیق کے نام پرزبیرعلی زئی کی یاوہ گوئی دیکھی جائے کہ بغض امام اعظم ابی حنیفہa میں۸ صفحات ہذیان بکنے میں صرف کردیے توجناب آپ کیاقادیانیوں اور مسعودیوں سے پیچھے ہو۔ ائمہ مسلمین اوران کے متبعین سے بغض کرتے میں؟؟؟

{۱۳}

۱: مرزا قادیانی نے اللہ پربہتان باندھے ہیں۔

۲: مسعود احمدنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کویہ توگواراہے کہ کوئی گھر میں بیٹھ کربت کی پوجاکرے یاآگ کی یاکسی اورکی لیکن یہ گوارانہیں کہ ملک اورمعاشرے میں اس کاقانون نافذ نہ ہو۔(۱)

۳: جناب !آپ کے مولوی رئیس نے لکھاہے:’’ کتاب اللہ میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک قراردیاہے۔‘‘

جناب زیبرصاحب !مہربانی کرکے قرآن پاک کی وہ آیت لکھ کربھیج دیجیے جس میں اللہ تعالی نے ایک مجلس کی تین طلاقوںکوایک کہاہویاپھرمان لیں کہ میں میراثی ہوں مجھے گنتی بھول گئی اوربلندآوز سے کہو۔اے خمیرہ پاپوش! تیراشکریہ مجھے انہوں سے ملادیا۔

{۱۴}

۱: رسول اللہe پرقادیانیوں نے بہتان تراشے ہیں۔

۲: مسعودیوں نے بھی رسول اللہe پربہتان تراشے ہیں مثلاً تلزم جماعۃ المسلمین وامامھم سے فرقہ مسعودیہ اور اس کے کاغذی بے اختیار امیر مراد لینارسول اللہe پر بہتان ہے۔

۳ : جناب! ذرااپنی بہتان تراشی بھی دیکھ لیجئے تمہارا گروگھنٹال عبداللہ بہاولپوری حدیث ’’ما انا علیہ واصحابی‘‘کی تشریح کرتے ہوئے کہتاہے ’’ سیدھاسادہ قرآن وحدیث پرعمل کرنے والا ہواور اس معیارپرصرف اہلحدیث ہی پورا اترتے ہیں اور کوئی فرقہ اس معیارپر پورا نہیں اترتا ۔‘‘

جناب !کیایہ رسول اللہe پرصریح بہتان نہیں ہے؟

{۱۵}

۱ـ: مرزا قادیانی نے صحابہ کرام] کی توہین کی ہے۔

۲: مسعودیوں نے بھی صحابہ کرام] کی توہین کی ہے۔

۳: اہلحدیث زبیر علی زئی اینڈکمپنی کیسے پیچھے رہ سکتی ہے ان کوکرائے کاوکیل رئیس ندوی اپنی کتاب تنویرالآفاق فی مسئلۃ الطلاق ص۸۷پر حضرت عبداللہ بن مسعودt اورحضرت عمرt کی توہین کرتے ہوئے لکھتا ہے :’’ان دونوں جلیل القدر صحابہ نصوص شرعیہ کے خلاف موقف مذکوراختیار کرلیاتھا اس لیے صرف ان دونوں صحابہ کونصوص کے خلاف ورزی کامرتکب قراردیاجاسکتاہے۔‘

{۱۶}

۱: قادیانیوں کے نزدیک تمام صدقات اورزکوۃ ان کی پارٹی اورخود ساختہ خلیفہ کوہی دینی چاہیے

۲: مسعودیوںکے نزدیک تمام صدقات اورزکوۃ ان کی پارٹی اورخودساختہ امیرکوہی دینی چاہیے

۳: غیرمقلدین کے ہاں چندہ اورزکوۃ وغیرہ اپنی ہی جماعت کودینا ضروری تصورکیاجاتاہے

{۱۷}

۱: قادیانیوں کے نزدیک محدثین کرام کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ وہ ان کی توہین کرتے ہیں ۔

۲: مسعودیوںکے نزدیک محدثین کرام کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ وہ ان کی توہین کرتے ہیں ۔

۳: مگر اپنا نام پھر بھول گیاجناب آپ ان کے بھی چیف ہیں اگرمسعوداحمد امام ہیثمی کومدلس کذاب کہہ کر توہین کرمرتکب ہواہے توآنجناب کے رسالہ’’ الحدیث‘‘ کی کارگزاری بھی ہمارے سامنے ہے جس کاوطیرہ ہی محدثین کرام پرتبرا بازی ہے لیکن میں محدثین اوران کی محنت سے نفرت کی ایک اور مثال دیتاہوں شاید یہ ا ٓئینہ دیکھ کرجناب کوگنتی یادآجائے مشہور صحافی اختر کاشمیری اپنے سفرنامہ آتش کدہ ایران ص۱۰۹ پرلکھتے ہیں مولانا بشیرالرحمن مستحسن گوجرانوالہ کے اہلحدیث عالم ہیں ایران میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرآپ اتحاد چاہیے توان تمام روایات کو جلانا ہوگا جوایک دوسرے کی دل آزاری کاسبب ہیں ہم بخاری شریف کوآگ میںڈالتے ہیں آپ اصول کافی کونذر آتش کریں آپ اپنی فقہ صاف کریں ہم اپنی فقہ(فقہ محمدی۔ از ناقل)صاف کردیں گے۔‘‘

اب کچھ گنتی یادہوگئی ہے یانہیں آپ کی کمپنی توپوری ہوگئی ہے جوتے کھانے سے۔

{۱۸}

۱: قادیانیوں کی پشت پناہی انگریزوں نے کی۔

۲: فرقہ مسعودیہ نے اس حکومت سے اپنی جماعت المسلمین فارم کورجسٹرڈکروایا ہے جسے خود مسعودی حضرات بھی طاغوت سمجھتے ہیں۔

۳: جناب تیسرے شخص کوپھر بھول گئے جس نے اپنے مسلک اورنام کی رجسٹریشن انگریز سے کروائی۔مولاناثناء اللہ امرتسری لکھتے ہیں:’’ عام اطلاع کے لیے لکھاجاتاہے کہ اہل حدیث کوسرکاری دفتروں میں’’ وہابی‘‘ لکھنے کی ممانعت ہے ملاحظہ ہوچھٹی گورنر ہند بنام گورنمنٹ پنجاب مورخہ ۳ دسمبر ۱۸۸۹ھ نمبر۱۷۵۸ھ۔‘‘

جناب! ۱۸۸۹ ء میں ہندوستان میں کن کی حکومت تھی جن سے نام الاٹ کروانے جارہے ہیں اگر اس خمیرہ پاپوش سے ہاضمہ درست نہ ہوتومتکلم اسلام مولانامحمد الیاس گھمن d کی شہرہ آفاق کتاب ’’ فرقہ اہلحدیث پاک وہند کاتحقیقی جائزہ ‘‘ص۸۵ تا۱۰۱ کامطالعہ فرمالیں سمجھ آجائے گی کہ یہ تینوں ایک ہیں مگر گنتی کرتے وقت گننے والے اپناآپ بھول جاتاہے۔

{۱۹}

۱:ـ قادیانیوں کے نزدیک اصول حدیث اوراصول محدثین کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

۲: مسعودیوں کے نزدیک اصول حدیث اوراصول محدثین کی کوئی حیثیت نہیںہے۔

۳: غیرمقلدین چونکہ امتی کی بات اوررائے کوماننا قرآن وحدیث کے ہوتے ہوئے دائیں بائیں جھانکنا،مسلمان کی شان نہیںہے بلکہ ایساکرناخدا کے عذابوںکومول لینا،اوراپنی جان کوذلت میں ڈالنا ہے۔(طریق محمدی۱۲)

توجناب! قرآن وحدیث میں تواصول حدیث اوراصول محدثین بیان نہیں کیے گئے توآپ کے مسلک میں ان کی طرف جھانکنا بھی ہلاکت ہے لیکن اگراصول محدثین کوماننے سے آپ ہلاکت اور ذلت میں نہیں پڑتے تو اصول فقہاء اورفقہاء کرام کی بات ماننے سے ہمیں کیوں مورد الزام ٹھہراتے ہو اگرچہ زبیرعلی زئی اینڈ کمپنی اصول حدیث کو بے دریغ غلط استعمال کرنا شروع کردیا ہے مگر اس سے ان کا مقصد صرف امت کے عمل میں جواحادیث ہیں ان پرجرح کرنااوران کے نظریاتی مخالفین کے دلائل کو حیلوںبہانوں سے کمزورکرناہے ورنہ درحقیقت یہ بھی اصول حدیث اوراصول محدثین کامذاق اڑانے میں اپنے مندرجہ بالادوبھائیوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

{۲۰}

۱: قادیانیوں میں شدید تنظیم پرستی ہے۔

۲: مسعودیوں میں بھی شدید تنظیم پرستی ہے۔

۳: توجناب فرقہ اہلحدیث کی تنظیم پرستی کون سی ڈھکی چھپی بات ہے جبکہ تمہارے عبدالقادر حصارولی نے یہاں تک لکھاہے کہ’’ مناکحت تک فرقہ ناجیہ اہلحدیث(بقول ان کے)کی آپس میں ہونی چاہیے اہل بدعت سے نہ ہو۔کہ مخالطت لازم نہ آئے۔‘‘

جناب زبیر صاحب !آپ کی زنبوری تحریرکامیں نے بحوالہ جواب دیاہے کہ آپ بھی اس گروہ کے فرد ہیں البتہ اپنے آپ کوبھول جاتے ہیں یہ مثالیں میں نے بھی مشتے نمونہ ازخروارے پیش کی ہیں تاکہ عامۃ المسلمین ان فرق ہائے ضالہ قادیانیہ ،مسعودیہ اورغیرمقلدیہ سے دوررہیں۔

ہدیہ دینے سے محبت بڑھتی ہے آئندہ شمارے میں زبیرعلی زئی کی خدمت میں مزید کچھ ہدایا پیش کروں گا۔تب تک اس گنتی پراکتفاء کریں۔ خمیرہ پاپوش خوب موافق آیاہوگاجناب کو؟؟؟

Read 2660 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) خمیرہ پاپوش،صبح ،دوپہر،شام

By: Cogent Devs - A Design & Development Company